چیمپیئنز ٹرافی ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈولڈ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا ساتواں میچ مسلسل برستی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ مسلسل برسات کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہیں ہوسکا، امپائروں نے میچ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے، دوپہر ڈیڑھ بچے شیڈول ٹاس میں تاخیر کے فیصلے سے قبل موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا، تاہم تواتر سے برستی بارش کے پیش نظر شام 5 بجے کے لگ بھگ میچ کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔اس میچ کے منسوخ ہونے کے بعد گروپ بی میں اب جنوبی افریقا 3 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا بھی 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنے اگلے میچ میں افغانستان کے خلاف فتح لازمی حاصل کرنی ہوگی۔دریں اثنا آج راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن بھی ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے یہ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا، دوسری جانب آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کی منسوخی کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا چیمپیئنز ٹرافی دونوں ٹیموں بارش کے
پڑھیں:
آسٹریلیا کی جانب سے چینی بحری جہازوں کی مشقوں پر بیانات حقائق کے منافی ہیں،چینی وزارت دفاع
بیجنگ : چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے اتوار کے روز آسٹریلیا کی جانب سے چینی بحری جہازوں کی حالیہ مشقوں کے بارے میں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے بیانات حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں۔ چینی بحری جہازوں کی مشقیں آسٹریلیا کے ساحل سے دور، مکمل طور پر بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی تھیں۔ اس دوران چین نے پیشگی طور پر بار بار حفاظتی نوٹس جاری کرنے کے بعد، بحری توپوں کے ذریعے لائیو فائر مشق کی۔ چین کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور نظم و ضبط کے عین مطابق تھے اور ایوی ایشن سیفٹی پر کوئی اثر نہیں ڈالتے۔ چین آسٹریلیا کی بے بنیاد الزامات اور جان بوجھ کر اس معاملے کو بڑھانے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ آسٹریلیا دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھے گا، زیادہ خلوص اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائے گا، اور صحیح معنوں میں دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔