2025-03-04@17:58:54 GMT
تلاش کی گنتی: 119
«فینٹانل سے متعلق مادوں»:
(نئی خبر)
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں حکومت تبدیل ہوتے ہی سی این این کے سینئر معروف اینکر امریکی صحافی جِم اکوسٹا نے استعفیٰ پیش کردیا،امریکی صحافی جِم اکوسٹا نے صدر ٹرمپ کے سامنے گٹھنے ٹیکنے سے انکار کرتے ہوئے سی این این سے استعفیٰ دے دیا۔ جم گزشتہ 18 سال سے سی این این کے ساتھ وابستہ تھے اور پریس بریفنگز میں ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے اختلافات کی وجہ سے اکثر توجہ کا مرکز بنے۔جم اکوسٹا نے اپنے استعفے کے بعد الوداعی پیغام میں کہا کہ ’ایک آمر کے سامنے جھکنے کا کبھی بھی کوئی اچھا وقت نہیں ہوتا۔ جھوٹ اور خوف کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکیں، سچائی اور اُمید کو تھامے رکھیں۔‘ سی این این کی انتظامیہ نے ٹرمپ کے...
امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے 18 سال سے وابستہ سینیئر صحافی جِم اکوسٹا نے استعفیٰ دے دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پر سی این این نے جم اکوسٹا کا ایئر ٹائم دن سے بدل کر رات میں کردیا تھا۔ اپنے الوداعی پیغام میں جِم اکوسٹا نے کہا کہ ایک آمر کے سامنے جھکنے کا کبھی بھی کوئی اچھا وقت نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور خوف کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکیں، سچائی اور اُمید کو تھامے رکھیں۔ جم اکوسٹا پریس بریفنگز کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث توجہ کا باعث بنتے رہے ہیں۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جم اکوسٹا کے CNN کو چھوڑنے پر ردعمل دیتے...
میلبرن (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا نے چونکا دینے والا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا نے شوہر ٹائی وکیری سے 9 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹینس سٹار کی طلاق کی افواہیں 12 جنوری کو اس وقت سامنے آئیں جب روسی نژاد پلیئر نے انسٹا گرام پر شیئر کیا کہ اس نے اپنا نامناسب مواد تخلیق کرنے والا اکاؤنٹ لانچ کیا ہے۔حال ہی میں میٹا پلیٹ فارم پر آسٹریلوی فٹبال لیگ کے سابق کھلاڑی ٹائی وکیری سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انکے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم ایک...
ویسٹ انڈیز نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔ اس موقع پر کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے روک سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔ پاکستان کا اسکواڈ:...
سانگھڑ (نمائندہ جسارت) گسٹا تعلقہ سنجھورو کے صدر فیض محمد کیریو نے کہا ہے کہ گسٹا اساتذہ کے حقوق کی محافظ ہے، کسی فرد یا ادارے کو اساتذہ کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ سنجھورو کے ہائی اسکول دیھ 39 جمڑاؤ، دیھ 30 جمڑاؤ میں اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ ادا کریں، اپنے اسکول کو علاقے کا بہترین اسکول بنانے میں یکسوئی کے ساتھ درس و تدریس کو یقینی بنائیں، مسائل زندگی کا حصہ ہیں، پریشان نہ ہوں، شاہنواز ملک رافع سمیت کئی اساتذہ نے اپنے مسائل کا ذکر کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے ملک کی اقتصادی ترقی و معاشی استحکام کیلئے گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی کی اپیل کی ہے۔ پٹیا کے قائد سہیل پاشانے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ملکی معیشت میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی صنعتی پیداوار کا 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری سے حاصل ہوتا ہے جبکہ ملک میں 40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کیلئے 50 فیصد قیمتی زرمبادلہ کمانے والی یہ صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں دواں رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیساتھ ترجیحی سلوک کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو برآمدی...
پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا نے حال ہی میں بھارتی گلوکار لکی علی کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی۔ فیصل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکی علی کے فن کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔ فیصل کپاڈیا نے کیپشن میں لکھا، ’’لکی علی کی موسیقی ہمیشہ جادو کی طرح محسوس ہوتی ہے! ہم پہلے بھی دو بار مختصر ملاقات کر چکے ہیں، لیکن اس بار ہمیں آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر دل کی باتیں کرنے کا موقع ملا۔ بہت مزہ آیا!‘‘ اس ملاقات نے دونوں گلوکاروں کے مداحوں کو خوش کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ایک ساتھ گانا بنائیں، یہ ایک شاہکار ہوگا! آپ دونوں کے جیسی گہرائی آج کل...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈ یسک ) ملک میں مہنگی بجلی و کاروباری مشکلات کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات کی وجہ سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہو چکے ہیں، یعنی پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 اب بند ہوچکی ہیں، ان میں سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں صوبے میں 147 ٹیکسٹائل ملز بندش کا شکار ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوئی ہیں تو خیبرپختونخوا میں 6 ملز بند ہو چکی ہیں، شہروں کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو قصور میں سب سے زیادہ 47 اور ملتان میں...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کراچی کے نیشنل کرکٹ ارینا میں سپر اسٹار شاہد آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کے نام کے انکلوژر شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دونوں کرکٹرز کے نام پریمیئم انکلوژر سے منسوب کیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔پی سی بی نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر بنانے کا اعلان کردیا۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ایک انکلوژر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک انکلوژر چمپئن کپتان یونس خان کے نام سے ہوگا۔
پاکستانی ہدایتکار یاسر نواز، جو ڈرامہ 'چپ رہو' اور فلموں 'رونگ نمبر' اور 'رونگ نمبر 2' کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دنوں میں فیروز خان کے بارے میں اپنے بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔ یاسر نواز نے اداکارہ اشنا شاہ کے ٹاک شو 'آفٹر آورز' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں نے فیروز خان کے کیریئر کا آغاز کیا۔" انہوں نے بتایا کہ 2014 کے ڈرامہ 'چپ رہو' میں سجل علی کے ساتھ فیروز خان کو کاسٹ کرنا ان کا فیصلہ تھا، جب فیروز صرف ایک وی جے کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یاسر نے مزید کہا، "میں نے ایک اسٹار دنیا کو دیا۔" ان کے مطابق، فیروز خان کی اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں تھا،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )جولائی تا دسمبر مالی سال 2024-25کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 9.67 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اگست میں 13 فیصد، ستمبر میں 17.92 فیصد، اکتوبر میں 13.11 فیصد، نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر میں 5.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں برآمدات میں 3.09 فیصد کمی واقع ہوئی.(جاری ہے) تجارتی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال میں سخت ٹیکس اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے اس شعبے کو علاقائی حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑے گی تاہم بنگلہ دیش...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے...
انسٹا گرام کی جانب سے ایڈٹس نامی ایک ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو ویڈیوز ایڈیٹنگ میں مدد فراہم کرے گی۔ تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ایڈیٹس متعدد ٹولز پر مشتمل مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں آپ کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ ایڈم موسیری کے مطابق یہ ایپ فروری میں صارفین کو دستیاب ہوگی، اس وقت یہ آئی او ایس ایپ اسٹور میں پری آرڈر پر دستیاب ہے جبکہ جلد...
—فائل فوٹو فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا کہا اور قیمت نہ کرنے پر تکرار شروع کر دی، اسی دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ پھل فروش شعیب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
لاہور: عام تاثر کے برعکس امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ مشکل سے جیتے، 3بڑی ریاستوں میں اپنی حریف کملا ہیرس سے محض ڈیڑھ فیصد ووٹ زیادہ لے سکے جیسے کہ ویسکونسن میں0.87 فیصد، مشی گن میں 1.41 فیصد، پنسلوانیا میں1.71فیصد زائد ووٹ حاصل کیے. تینوں ریاستوں کے 44 الیکٹرول ووٹس میں ٹرمپ کو صرف ڈھائی لاکھ ووٹ زیادہ ملے، کملا ہیرس کے 226 الیکٹرول ووٹس میں یہ 44 ووٹ شامل ہوتے تو وہ 270 کا ہندسہ چھو کر امریکا کی پہلی خاتون صدر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیتیں۔ مبصرین کے مطابق بھارتی نژاد ہونے کے علاوہ غیر متاثر کن شخصیت اور ٹیک کمپنیوں کے کھرب پتی مالکان کی ٹرمپ کی حمایت کے باعث تینوں ریاستوں...
جو بات شاہزیب خانزادہ اور دیگر لوگوں کے تجزیوں میں نہیں بتائی جاتی، وہ یہ ہے کہ یہ کیس اصل میں ’القادر ٹرسٹ‘ کیس نہیں، بلکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کیس کا تسلسل ہے اور اسی کیس سے نکلا ہوا معاملہ ہے۔ معاملے کی اصل نوعیت یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ملیر کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بہت ساری زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی حاصل کر لیں تو معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا، پھر ایک سمجھوتے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن مخصوص شرائط پر ایک مخصوص رقم قسطوں میں ادا کرنے پر راضی ہوا۔ قسطوں کی یہ ادائیگی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہوتی تھی اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک مستقل بینچ بھی بنایا...
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر ایک بجے ٹاس اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کر کے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز میں فتح سمیٹ کر سیزن کا اختتام کرنا پہلا ہدف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )کپاس کی پیداوار میں کمی کے باوجود گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 اکتوبر 2024 تک کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کی زبردست کمی کی اطلاع دی. اس عرصے کے دوران جننگ فیکٹریوں کو صرف 3.1 ملین گانٹھوں کے بیج موصول ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 5.99 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں زبردست کمی ہے اس کمی سے مقامی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے معیشت پر اضافی دبا ﺅپڑے گا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 12میں گیس سلنڈر کے دھماکے میںٹاؤن چیئرمین کے بڑے بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے ،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آبادنمبر12 کے گنجان آباد علاقے میں گیس سلنڈر لیک ہو جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ کے بڑے بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا۔پی ٹی آئی لیڈیز ونگ حیدرآباد کی صدر افروز شورو نے سول اسپتال حیدرآباد پہنچ کر پی ٹی آئی رہنما اور ٹاؤن چیئرمین اسامہ حفیظ خان کے بڑے بھائی کی عیادت کی،افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی حیدرآباد کے کارکنان اور...