چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے ، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، امام الحق ، سعود شکیل ، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف یہ میچ جیتنا ضروری ہے، ہارنے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا افتتاحی میچ ہار چکا ہے جب کہ بھارتی ٹیم کو افغانستان کے خلاف کامیابی ملی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ٹرافی جیتنے کےلیے پہلا قدم کل کا میچ ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کےلیے کافی پرجوش ہوں، عزم یہی ہے کہ یہاں اچھا پرفارم کریں اور ٹرافی حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرافی جیتنے کےلیے پراسس سے گزرنا ہوگا، پہلا قدم کل کا میچ جیتنا ہے، کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے کافی محنت کی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ پہلے انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل سکا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کل پریکٹس کو ترجیح دی اس لیےپری ایونٹ پریس کانفرنس میں نہیں گیا، فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ اور کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔