ایران امریکہ مذاکرات؛ رہبر انقلاب نے کیا اعلان کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ
Leader of Muslims' Firm Stance on US Negotiations & Middle East Crisis
رہبر مسلمین کا دوٹوک اعلان، امریکہ سے مذاکرات بے سود
انصار اللہ کا سخت ردعمل، اسرائیل کو سنگین نتائج کی وارننگ
عالمی فوجداری عدالت پر ٹرمپ کی پابندیاں، 79 ممالک کا شدید ردعمل
تاریخ: 15 فروری 2025
ہفتہ وار پروگرام اسلام ٹائمز وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
پیش کش : سید انجم رضا
پروگرام کا خلاصہ
رہبر مسلمین نے امریکہ سے مذاکرات کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایران کو نقصان پہنچانے کا حربہ ہے۔ ماضی میں جوہری معاہدے کے باوجود امریکہ نے وعدہ خلافی کی اور مزید پابندیاں عائد کیں۔
دوسری جانب، ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگا کر نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوشش کی، لیکن 79 ممالک نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا۔
فلسطین کے حوالے سے ٹرمپ اور نیتن یاہو کا منصوبہ، سعودی عرب کا ممکنہ ردعمل، اور نیوم سٹی جیسے منصوبوں پر اثرات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے عرب حکمرانوں کی سخت مذمت کی اور اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ پر مزید جارحیت کی صورت میں شدید جوابی کارروائی ہوگی۔
ح،م،ا،س نے بھی ٹرمپ کی دھمکیوں کو بے معنی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فلسطینی اپنی سرزمین کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ملک گیر ریلیاں نکال کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وہ دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔
مزید تفصیلات جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں!
*#Iran #US #MiddleEast #Palestine #Israel #Trump #Gaza #SaudiArabia #Netanyahu #Hamas #AnsarAllah #Resistance #IslamicRevolution #Geopolitics #WarCrimes #HumanRights #BreakingNews*
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران و امریکہ کے مابین مذاکرات کا طریقہ کار طے کر لیا گیا
اسنیچر کے روز عمان میں ہونیوالے بالواسطہ مذاکرات کا ماڈل اپنی مثال آپ ہے جو اس سے قبل بھی بعض جگہوں پر استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ صبح بالواسطہ مذاکرات کے لئے ایرانی و امریکی وفود "عمان" کے دارالحکومت "مسقط" پہنچ چکے ہیں۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" کر رہے ہیں جب کہ امریکی وفد کی سربراہی ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ان مذاکرات کو تہران کی فراخدلانہ پیشکش قرار دے چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وفد، غیر مستقیم مذاکرات اور عمان کی رابطہ کاری کی ایرانی تجویز کو قبول کرنے کے بعد مسقط میں موجود ہے۔ یہ مذاکرات اگلے روز دوپہر کے وقت عمانی وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" کی وساطت سے شروع ہوں گے۔
جس میں دونوں فریق خط و کتابت اور ثالث کے ذریعے اپنی اپنی تجاویز ایک دوسرے کو منتقل کریں گے۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی شرط کو قبول کرتے ہوئے اسے وائٹ ہاوس کی نیت جاننے کا سفارتی موقع قرار دیا۔ قبل ازیں اسی ضمن میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکیوں کے ساتھ یہ مذاکراتی عمل ایک موقع بھی ہے اور ایک امتحان بھی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اسنیچر کے روز عمان میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا ماڈل اپنی مثال آپ ہے جو اس سے قبل بھی بعض جگہوں پر استعمال کیا گیا۔ جس کی تازہ ترین یوکرائن کے موضوع پر مذاکرات ہیں جہاں امریکہ نے اس طریقہ کار کو اپنایا ہے۔