بیجنگ:چینی  وزارت  تحفظ عامہ  کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل  کے باعث امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر شدید عدم اطمینان اور سخت  مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں منشیات کے خلاف سخت ترین  پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے  والے ممالک میں سے ایک ہے، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ منشیات کے کنٹرول میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کرتا ہے۔ چین نے  انسانی ہمدردی اور  خیر سگالی کی بنیاد پر  فینٹانل کے مسئلے پر  امریکی ردعمل کے لئے مدد فراہم  کی ہے .

امریکہ میں فینٹانل بحران کی بنیادی وجہ خود امریکہ میں ہے ، اور اس مسئلے  کا  بنیادی  حل  گھریلو  سطح پر منشیات کی طلب کو کم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ معروضی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اور منشیات کی طلب کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنے میں ناکامی کے بعد  امریکہ آنکھیں بند کرکے دوسرے ممالک پر الزام عائد کرتا ہے جس سے اس مسئلے کو صحیح معنوں میں حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی اور اس کے چین اور امریکہ کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلط روش کو درست کرے، چین اور امریکہ کے درمیان انسداد منشیات تعاون کی بہتر صورتحال کا تحفظ کرے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں صحیح راستے پر واپس آئے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

محمد فاروق حیدر کی وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کے فیصلے کی حمایت

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کے مکمل ہم آہنگ ہوتی ہیں۔لیپہ ویلی کے عوام کو درپیش مشکلات میں زندگی بسر کرتے ہوئے دفاع پاکستان، بہادری و جرات کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، انہوں نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا لیکن ان کے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی، لیپہ کے لوگ دلیر اور غیور ہیں جنہوں نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین امیدوار اسمبلی حلقہ 7 شوکت جاوید میر، مرکزی رہنما راجہ سہیل ناصر خان، نامزد امیدوار ضلع کونسل رضوان عباسی، سماجی رہنما مدثر شیخ پر مشتمل ایک نمائندہ وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس عمل کی دل و جان سے حمایت بھی کریں گے ہر فورم پر اپنا جاندار کردار جاری رکھیں گے، راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اجتماعی عوامی حقوق کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ وادی لیپہ میں سیاحت کے فروغ، تعمیروترقی، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ریاست کے اعلی ترین جمہوری فورم میں نمائندگی کے لیے الگ حلقہ انتخاب ناگزیر ہے، ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جہاں مقبوضہ جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور مہاجرین کے لیپہ ویلی سے بہت کم آبادی پر حلقے موجود ہیں، اس کی تاریخی و جغرافیائی، دفاعی اعتبار سے اہمیت ہے۔ لیپہ ویلی کے لیے اپنے دور اقتدار میں دستیاب وسائل میں جو کچھ کر سکتے تھے کیا۔ لیپہ جہاں فور بائی فور گاڑیاں بڑی مشکل سے جاتی تھیں وہاں آٹو رکشا تک کی رسائی ہے اور ہر موسم و سیزن میں سڑک کے ذریعہ رابطہ مکمل طور پر منقطع نہیں ہوتا مستقبل میں بھی جو کچھ ہو سکا کروں گا، علاقے کے لوگوں نے ہمیشہ محبت اور خلوص سے نوازا جس پر ان کا مشکور ہوں۔ اس موقع پر وفد نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی توجہ ہمدردی اور بھرپور کردار ادا کرنے کی پرخلوص یقین دہانی پر ان کا عوام علاقہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ اور زیلنسکی کی شدید تلخ کلامی‘ وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیا، یوکرینی صدرکا معافی مانگنے سے انکار
  • پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط، ورلڈ بینک کا 10 سالہ ترقیاتی منصوبہ
  • عالمی برادری کی جانب سے امریکہ کی غنڈہ گردی پر تنقید
  • سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 5 ججز کا اضافہ، جسٹس منصور اور جسٹس منیب سمیت پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت
  • سپریم کورٹ آئینی بنچ کی تعداد بڑھا کر 13کردی گئی، جسٹس منصور اور جسٹس منیب سمیت پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت
  • چین کا امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف کی صورت میں جوابی اقدامات اٹھا نے کا اعلان
  • اسلام آباد: شہر میں شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • محمد فاروق حیدر کی وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کے فیصلے کی حمایت
  • پاکستان اور ازبکستان میں کئی معاہدے، تجارت 2 ارب ڈالر، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر کمیٹی بنے گی