وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی ترقی کے لیے 40 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور مکمل بجٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کو بھی زیر غور لایا تاکہ منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری منصوبوں کی رفتار، فنڈز کے استعمال اور شفافیت پر تفصیلی بریفنگ لی۔ 1250 بنیادی اور دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ 1200 ڈسپنسریوں کے قیام کے محکمہ صحت کے 432 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی “اپنی چھت اپنا گھر” سکیم کے تحت چار ماہ میں 80 گھر مکمل ہوئے، اور اس سکیم کے تحت ریکارڈ قرض دیے گئے۔ کسان کارڈ کی اسکیم کے ذریعے 50 ارب روپے استعمال ہو چکے ہیں اور کسانوں نے ٹریکٹر خریدے ہیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کے لیے 9 ارب روپے کی ٹیوب ویل اسکیم کے تحت 2.
مریم نواز شریف نے تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں زراعت کے ترقیاتی بجٹ میں 300 فیصد اضافہ کیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی 5 اسکیمیں مارچ تک مکمل ہوں گی۔ اجلاس میں بجٹ ڈیٹا فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بتایا کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 882 ارب روپے رکھا گیا تھا، جسے بڑھا کر 1048 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔ اب تک 693 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں اور 401 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ اس وقت 547 ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں وزیراعلیٰ کے 81 منصوبے، 815 عمومی منصوبے اور ضلعی سطح پر تین ہزار سات سکیمیں شامل ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں بے مثال کام کیا ہے اور اب محکموں کو بھی غیر معمولی رفتار سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے سوئے ہوئے محکموں کو جگایا اور ہر شعبے میں تاریخی فنڈنگ فراہم کی۔
اس اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین نبیل احمد اعوان سمیت تمام صوبائی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: منصوبوں کی ہو چکے ہیں مریم نواز محکموں کو اجلاس میں ارب روپے کرنے کا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیوریج اور نکاسی آب کے نئے سسٹم کی منظوری دیدی
لاہور:تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کے لیے سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لایا جا رہا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیوریج اور ڈرینج سسٹم میگا پلان کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کر لیا جس کے تحت سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کے نکاس، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔
پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اور ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے اسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے جس میں ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائن مناسب فاصلے پر بچھانے پر اتفاق کیا گیا۔ صاف پانی کو سیوریج لائن میں مکس ہونے سے بچانے کے لیے مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا۔
ہر صوبائی حلقے میں 30، 30 کلو میٹر روڈز کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔
اجلاس میں پنجاب میں ماڈل ویلج بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل در آمد کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پی آئی سی پی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبے کے 15کروڑ عوام مستفید ہوں گے، سیوریج کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے۔ سیوریج کا دیرپا اور محفوظ سسٹم بنانے سے روڈز ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔