راولپنڈی ،چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے، کیویز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ بنگلہ دیش
پڑھیں:
بے دخل بھکاریوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے
حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلانے کافیصلہ کرلیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں نے حکومت کو شکایت کی تھی کہ پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ ان ملکوں میں بھیک مانگتے ہیں جو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔