ٹرائی نیشن سیریز :نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ٹرائی نیشن سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔سہہ فریقی سیریز میں قومی شاہین اپنے دوسرے میچ کے لیے آج مشقوں کا آغاز کریںگے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔خیال رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ کے 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ڈیرل مچل اور فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے،گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابراراحمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا،حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا، بابر 10، کامران 18اور رضوان تین رن بنا کر لوٹ گئے،فخر زمان بھی 69گیندو ں پر 84 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، اس کے بعد سلمان آغا 40 طیب طاہر 30 کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، حارث رؤف بیٹنگ کیلئے نہ آسکے اور یوں گرین شرٹس کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میٹ ہینری اور سینٹنر نے تین، تین، بریسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت کا کنونشن میں شرکت کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے، کنونشن میں آںے والوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق
اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرون ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کائونٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
وزارت کے مطابق اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی، اور ان کے لیے موجود سہولیات اور پالیسیوں میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
ٹیکس بار انتخابات: محمد آصف رانا صدر، اسد حنیف سیکرٹری منتخب
وزارت نے بتایا کہ پاکستان کے باسی جہاں کہیں بھی بستے ہوں، وہ دل سے پاکستانی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ حکومت ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور ملک سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ اسی جذبے کے تحت پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا، اور ان کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔
دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا
مزید :