چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نےکہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگال ٹائیگرز کیخلاف اٹیک کریں اور میچ میں فتح سمیٹیں۔
بنگلادیش کا اسکواڈ:
کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور محمد شامی
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خلیجی ملکوں سے بید خل پاکستانی بھکاریوں کیخلاف مقدمے چلانے کا فیصلہ
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔
حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ عرصے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں نے حکومت کو شکایت کی تھی کہ پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ ان ملکوں میں بھیک مانگتے ہیں جو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔