ٹرائی سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کے ہاتھ میں ہے۔
یہ میچ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد ہونے والا پہلا میچ ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کیا تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات
نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو ( نیب) نے کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
نیب کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو،عبد الرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات، کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت کو بھی افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں زمینوں کا مسئلہ بہت بڑا ہے جلد ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب
اس سے قبلرواں سال فروری میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمینوں کا مسئلہ ہے۔ سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کا کوئی سسٹم نہیں۔ عنقریب سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ کے حوالے سے بڑا ایکشن لیا جائے گا۔