Nawaiwaqt:
2025-03-03@16:33:20 GMT

معطلی ختم ،پی ایف ایف کا سابق کوچ کو واپس لانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

معطلی ختم ،پی ایف ایف کا سابق کوچ کو واپس لانے کا فیصلہ

پی ایف ایف نے سابق کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں ،پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنےکی اہل ہوگئی ہے، پا کستا ن فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے، پاکستان اور شام کے درمیان میچ سعودی عرب میں کھیلا جائےگا، شام کے خلاف میچ میں سٹیفن کونسٹنٹائن پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ خیال رہے کہ فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ،عالمی باڈی نے فیصلہ نومنتخب کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں آئینی ترامیم کی متفقہ منظوری کے بعد کیا ۔پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے مطابق معمول کی فٹبال سرگرمیاں سر انجام دینے کے ساتھ انتخابی عمل کے آخری مراحل بھی مکمل کرے گی۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان فٹبال

پڑھیں:

قومی ٹیم کے ٹی 20اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا امکان

قومی ٹیم کے ٹی 20اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تاحال نئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا اور عاقب جاوید بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہونگے۔
ذرائع نے بتایاکہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاداب خان کو دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی چھٹی کردی گئی جبکہ محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی اورعباس آفریدی کی اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاداب خان کپتان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر یوسف بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث روف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ٹیم کے ٹی 20اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی، رضوان کی جگہ نیا کپتان لانے کا امکان
  • فیفا کا پاکستان فٹبال فیڈریشن بارے بڑا اعلان
  • فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی
  • فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی 
  • ضروری ترامیم کرنے پر فیفا نے پاکستان پر عائد پابندی اٹھالی
  • ایف بی آئی نے ٹرمپ کی خفیہ فائلیں واپس کردیں، صدارتی لائبریری میں رکھنے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا 9 مئی کے بعد درج سیاسی نوعیت کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
  • پشاور؛ صوبائی حکومت کا 9 مئی کے بعد درج سیاسی نوعیت کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
  • صوبائی حکومت کا 9 مئی کے بعد درج سیاسی نوعیت کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ