حمائمہ ملک کو بھائی فیروز خان کے حالیہ تنازع پر حمایت کرنا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
حمائمہ ملک کو بھائی فیروز خان کے حالیہ تنازع پر ان کی حمایت میں سامنے آنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ویڈیو جاری کردی۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ چاہے یوٹیوبر ہو، ٹک ٹاکر یا اداکار میڈیا کسی کو اسٹار نہیں بناتا، عوام اور مداح انہیں اسٹارز بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمیں عوام تک پہنچانے کا صرف ایک ذریعہ ہے۔اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پول بھی کروایا تھا۔
پول میں انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال کیا کہ ’اسٹارز کو اسٹار کون بناتا ہے؟‘ان کی ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے کمنٹس کیے، اکثریت نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ پوری فیملی ہی توجہ حاصل کرنے میں لگی رہتی ہے۔‘ایک کمنٹ میں کسی نے لکھا کہ’ اسٹارز چاہے مداح بناتے ہیں لیکن کسی جگہ تاخیر سے پہنچنا غیر پیشہ ورانہ حرکت ہے۔’ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھائی کی بدتمیزی کو سپورٹ کرتے ہوئے ایک بہن’
یاد رہے کہ فیروز خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے معاملے پر اداکار اور خاتون صحافی کے درمیان چپقلش کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔جس میں خاتون صحافی اداکار کو پریس کانفرنس میں تاخیر سے پہنچنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتی ہیں کہ میڈیا آپ لوگوں کو اسٹار بناتا ہے۔
جس پر اداکار کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میڈیا نہیں، مداح اسٹارز بناتے ہیں۔‘ویڈیو میں اداکار کو شکوہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ میڈیا گزشتہ تین سال سے ان کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر صحافی کے ساتھ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں انہیں تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
صدر نے وزیراعظم پر مقدمہ دائر کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ حمائمہ ملک فیروز خان تاخیر سے
پڑھیں:
صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر صائم ایوب کی لندن میں پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات ہوئی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے لمحات کو ویڈیو کی شکل میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں صائم ایوب سے متعلق بری خبر، کتنے عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کی ہانیہ عامر سے سر راہ ملاقات اس وقت ہوگئی جب دونوں لندن میں ایک ہی تقریب میں موجود تھے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائم ایوب اور ہانیہ عامر خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات کررہے ہیں، جبکہ انہیں پوز دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہانیہ عامر نے لندن میں تقریب کے اختتام پر گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کیا، تاکہ ان سے ملاقات ہوسکے۔
ہانیہ عامر نے صائم ایوب سے ملاقات کے وقت تصویر اور ویڈیو بنائی، ساتھ ہی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لندن بھیجا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکارہ انجری پوز تقریب خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا صائم ایوب کرکٹر لندن ہانیہ عامر وی نیوز ویڈیو وائرل