چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، وائٹ پیپر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، وائٹ پیپر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے، فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے،
اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا ہے اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ چین نے فینٹانل جیسے مادوں کے مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے اور قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔وائٹ پیپر کے مطابق چین نے فینٹانل پر مبنی منشیات کو “نارکوٹکس ڈرگز کی فہرست” میں شامل کیا ہے
اور متعلقہ مادوں کی پیداوار، آپریشن، استعمال اور برآمد پر سختی سے کنٹرول کیا ہے۔وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد منشیات میں اپنے ٹھوس اقدامات کے ساتھ ساتھ ، چین موجودہ بین الاقوامی انسداد منشیات کے نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے، منشیات کے بین الاقوامی کنٹرول کے میدان میں اہم فیصلہ سازی میں جامع اور گہرائی سے حصہ لیتا ہے، اور انسداد منشیات کے عالمی تعاون کے لئے فعال طور پر چینی دانش اور حل فراہم کرتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فینٹانل سے متعلق مادوں کے چین نے فینٹانل وائٹ پیپر کیا ہے
پڑھیں:
خلیجی ممالک کے تعاون سے انسداد منشیات کے اقدامات کامیاب ہو سکتے ہیں، محسن نقوی
اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم عالمی محاذ پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور مؤثر حکمتِ عملی وضع کریں گے، ہم مل کر ہی اس لعنت کے خلاف مؤثر اقدامات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت اور رابطے کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم فارنزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں بھی اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ خلیجی مالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔