Jasarat News:
2025-01-26@09:49:58 GMT

گسٹا اساتذہ کے حقوق کی محافظ ہے، فیض محمد کیریو

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) گسٹا تعلقہ سنجھورو کے صدر فیض محمد کیریو نے کہا ہے کہ گسٹا اساتذہ کے حقوق کی محافظ ہے، کسی فرد یا ادارے کو اساتذہ کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ سنجھورو کے ہائی اسکول دیھ 39 جمڑاؤ، دیھ 30 جمڑاؤ میں اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ ادا کریں، اپنے اسکول کو علاقے کا بہترین اسکول بنانے میں یکسوئی کے ساتھ درس و تدریس کو یقینی بنائیں، مسائل زندگی کا حصہ ہیں، پریشان نہ ہوں، شاہنواز ملک رافع سمیت کئی اساتذہ نے اپنے مسائل کا ذکر کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گسٹا مضبوط ہاتھوں میں ہے اور اس کی قیادت دلیر اور دیانت دار ہاتھوں میں ہے، گسٹا ہر مرحلے میں ان سے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے گسٹا تعلقہ سنجھورو کے جنرل سیکرٹری رفیق منصوری نے کہا کہ گسٹا کبھی اساتذہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، گسٹا کا اساتذہ کے پروموشن ہو یا گسٹا کا کردار، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کچھ لوگوں کو اساتذہ کی یکجہتی اور اتحاد پسند نہیں وہ اساتذہ میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، لیکن اساتذہ پُر عزم اور یکسو ہیں، کسی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر گسٹا تعلقہ سنجھورو کے سینئر نائب صدر محمد سلیم شیخ، پریس سیکرٹری خلیل الرحمٰن کلوئی، رشید کہیری، افتخارا علی، گلزارِ احمد، عبدالستار کھوکھر سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تعلقہ سنجھورو کے اساتذہ کے

پڑھیں:

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

لاہور (نمائندہ جسارت) عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے3 195ء کے شہدا کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کاتب وحی، فاتح قبرص و شام سیدنا امیر معاویہؓ کی سیاست نے عالم اسلام میں ایک مثال قائم کی، سیدنا امیر معاویہؓ کے دور حکومت میں فتنوں نے سر اٹھایا لیکن حضرت امیر معاویہؓ کی حکمت عملی سے اسلامی حکومت کوغیر مستحکم ہونے سے بچالیا گیا اور ان فتنوں کا پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں ، علما کرام ، خطبا عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک اور بیانات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیدنا ابوبکرصدیق ؓنے جھوٹے مدعی نبوت کا قلع قمع کرکے تحریک ختم نبوت کے سپہ سالارہونے کا پورا پورا حق ادا کر دیا اور مسلیمہ کذاب سمیت کئی مرتدین کو جہنم کی گھاٹیوںکی راہ دکھائی ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری،نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، سید عطا المنان بخاری، مولانا تنویر الحسن احرار، قاری محمد قاسم بلوچ، قاری ضیا اللہ ہاشمی، مولانا محمد الطاف معاویہ، قاری محمد صفوان یوسف اور دیگر نے کہا کہ سیدنا امیر معاویہؓنے اسلام کی سربلندی کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا ۔آپ کی زندگی کے ہرپہلومیںامت مسلمہ کی رہنمائی ملتی ہے ،آج کے مسلم حکمران سیدنا امیر معاویہ ؓ کا طرز حکمرانی اپناکر اسلام کاکھویا ہوا مقام واپس دلواسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام صحابہ کرام ؓ ستاروں کی مانند ہیں ان کی پیروی کرنے میں ہی دنیاوآخرت کی بھلائی ہے ۔خطباء احرار نے مارچ 1953ء کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ نے فرمایا تھا کہ شہدائے ختم نبوت کا میں وارث ہوں میدان محشرمیں حضورنبی کریمﷺ سے ان کی شفاعت کرواؤں گا۔احرار کے رہنماؤں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام آخری قادیانی کے مسلمان ہونے تک اپنی دعوتی جد و جہد کو جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے پاس یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، ڈی ایف پی
  • امام مہدی کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں، محمد شفیع
  • تعلیمی پالیسیاں اور صوبہ سندھ میں طلبا و اساتذہ کا احتجاج
  • پڈعیدن: سینئر صحافی محمد سومر کیریو کینسر میں مبتلا، مسیحا کے منتظر
  • عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
  • بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتادیا
  • سرکاری ڈاکٹروں کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، وائی ڈی اے بلوچستان
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایجوکیشن فیلوشپ پروگرام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی
  • ڈاکٹرز کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،ترجمان ینگ ڈاکٹر