چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگال ٹائیگرز پہلے بیٹنگ کریں گے۔
یہ بات یہاں قابلِ ذکر ہے کہ اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکست کے بعد پاکستان کی امیدیں ابھی باقی
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔
پیر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا مقابلہ پاکستانی فینز کیلئِے اہم ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے یا میچ بارش کی وجہ سے واش آؤٹ ہو جاتا ہے تو پاکستان کی ٹیم آفیشلی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن اگر بنگلا دیش یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کی امیدیں برقرار رہیں گی۔پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے۔
پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امیدیں بظاہر کم ہیں لیکن کرکٹ کے کھیل میں کچھ بھی اس وقت ناممکن نہیں جب تک اس کے ہونے کا امکان مکمل طور پر رد نہیں ہوجاتا اور پاکستانی ٹیم کیلئے امکان اب بھی موجود ہے۔پاکستان کرکٹ کے فینز کی نظریں اب کل کے نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچ پر ہوں گی جو پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو 19 فروری کو نیوزی لینڈ اور آج بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے اور 2017 میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔
اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے نیب کے اعلیٰ افسر کی لاش برآمد