ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا کا شوہر سے 9 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
میلبرن (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا نے چونکا دینے والا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا نے شوہر ٹائی وکیری سے 9 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ٹینس سٹار کی طلاق کی افواہیں 12 جنوری کو اس وقت سامنے آئیں جب روسی نژاد پلیئر نے انسٹا گرام پر شیئر کیا کہ اس نے اپنا نامناسب مواد تخلیق کرنے والا اکاؤنٹ لانچ کیا ہے۔حال ہی میں میٹا پلیٹ فارم پر آسٹریلوی فٹبال لیگ کے سابق کھلاڑی ٹائی وکیری سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انکے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اب اگے بڑھنے کا وقت آ گیا۔
ملتان ٹیسٹ: ایشیا میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹینس سٹار
پڑھیں:
نعمان علی نے کیرئیر میں دوسری بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لے لیں
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے اپنے مختصر سے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے 38 سالہ اسپنر نعمان علی نے مختصر کیرئیر کے دوران ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔
انہوں نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
نعمان علی نے پاکستان کیلئے محض 18 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2.99 کی اکانومی سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس سے قبل اسپنر نعمان علی نے اکتوبر 2024 انگلینڈ کیخلاف بھی اسی میدان پر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ 10 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی لیفٹ آرم بنے تھے۔
نعمان سے قبل یہ کارنامہ سابق کرکٹر اقبال قاسم نے 1980 میں سرانجام دیا تھا۔