لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان کے سمندری علاقے میں، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے، سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کے لیے مشق سی گارڈ 25 کا انعقاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ 24 سے 28 فروری تک مشق سی گارڈ - 2 منعقد کر رہی ہے-مشق سی گارڈ 25 کے موقع  پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے ۔  پیغام میں  کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ پاکستان کی ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ساحلی پٹی بیش بہا قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ان قدرتی وسائل کے ساتھ مختلف میری ٹائم چیلنجز بھی جنم لیتے ہیں؛ جن میں غیر قانونی فشنگ، نارکو سمگلنگ، انسانی سمگلنگ، ماحولیاتی تبدیلی وغیرہ شامل ہیں۔ 

گوجرانوالہ: انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

2013 میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر قائم کیا گیا تاکہ میری ٹائم ڈومین کے تمام  اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ 2024 میں مشق سی گارڈ سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ 50 سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے مشق سی گارڈ 24 میں حصہ لیا؛ جو کہ پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی کے مشترکہ مقصد میں پاک بحریہ کی کوششوں پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ مشق مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر استعمال ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنماوں نے عمران خان کو سمجھوتے کے تحت جیل میں رکھا ہوا ہے: فیصل واوڈا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مشق سی گارڈ میری ٹائم

پڑھیں:

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ:محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری، گرج چمک، اور برفباری کا بھی امکان ہے۔

24 فروری سے مغربی ہواؤں  کے نظام کے داخلے کے بعد پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور دیگر شمالی علاقوں میں موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک، اور برفباری ہوگی۔ گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے جب کہ کشمیر میں بھی اسی عرصے کے دوران شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔

پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور دیگر مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک کوئٹہ، زیارت اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سندھ میں 25 سے 26 فروری تک لاڑکانہ، سکھر، اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

بارشوں اور برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈ کا بھی امکان ہے، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بالخصوص پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے خطرات سے آگاہ رہیں۔ سفر کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور موسمی حالات کی مسلسل نگرانی کریں۔

ماہرین کے مطابق اس نئے موسمی نظام کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنے کے امکانات ہیں، جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔ بارشوں اور برفباری کے باعث زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا لیکن ساتھ ہی کچھ علاقوں میں سیلاب اور دیگر مشکلات کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور عوام کو بروقت معلومات فراہم کرتا رہے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری کھلے سمندر میں ہوگا
  • پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 25 کا آغاز 24 فروری کو ہوگا
  • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ:محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
  • حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی،تیاریاں جاری
  • خیبر پختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
  • بلوچستان: خصوصی انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری 
  • ریاست اور اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا، علی امین گنڈاپور
  • نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا: علی امین گنڈا پور کا ریاست اور اداروں کو پیغام
  • ایف آئی اے کی انسانی سمگلنگ کیخلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری