جلو وائلڈ لائف پارک میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سفید ٹائیگر اچانک اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو بے ہوش کر کے بحفاظت واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق، یہ واقعہ صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب شیروں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم شریف مسیح نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شریف مسیح کے خلاف تھانہ باٹا پور میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

ڈی جی وائلڈ لائف نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور اور سفاری پارک کے ویٹرنری آفیسر شامل ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 12 گھنٹے کے اندر انکوائری مکمل کرے اور رپورٹ پیش کرے۔

وائلڈ لائف کے سینئر عہدیدار کے مطابق، شیروں کو خوراک ڈالنے اور پنجروں کی صفائی کے لیے مخصوص ایس او پیز موجود ہیں۔ ان قواعد کے مطابق، صفائی کے دوران کم از کم دو افراد کی موجودگی لازمی ہوتی ہے۔ ایک فرد پنجرے کے اوپر موجود ہو کر اندرونی دروازے کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ دوسرا فرد صفائی انجام دیتا ہے۔ صفائی کے بعد پنجرے کا دروازہ بند کر کے شیر کو دوبارہ واپس لایا جاتا ہے۔

اس واقعے میں شریف مسیح نے تمام حفاظتی تدابیر نظر انداز کرتے ہوئے تنہا صفائی کی اور پنجرے کا دروازہ بند کرنا بھول گیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو قابو پانے پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید سخت حفاظتی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف

پڑھیں:

اترپردیش: بیوی اور مبینہ عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑنے والا شوہر خوفزدہ، پولیس سے تحفظ کی اپیل

مورنئی پور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مورنئی پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سرکاری ملازم نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو رنگے ہاتھوں اپنے گھر میں پکڑنے کے بعد پولیس سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وہ اسے اور اس کے بیٹے کو قتل کر سکتی ہے۔

متاثرہ شخص پون، محکمہ صحت مہوبا میں ملازم ہے جبکہ اس کی اہلیہ ریتو ورما ایک سرکاری گرلز کالج میں کلرک ہیں۔ ان کا چھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ پون نے پولیس کو بتایا کہ ریتو کا مقامی کونسلر ابھشیک پاتھک کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے، جس کا اسے اکتوبر 2024 میں علم ہوا تھا۔

پون نے دعویٰ کیا کہ پہلی بار جب اس نے دونوں کو رنگے ہاتھوں قابل اعتراض حالت میں پکڑا تو ریتو نے جواب دیا، “میرا جسم میری مرضی، تم کون ہوتے ہو روکنے والے؟” اس واقعے کے بعد دونوں میاں بیوی الگ رہنے لگے۔

حالیہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پون نے اپنے بیٹے سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے گھر میں کسی اجنبی کی موجودگی کا شبہ محسوس کیا۔ اس پر اُس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب گھر پہنچی تو دروازہ کھلوانے پر اندر سے ابھشیک پاتھک باہر نکلے۔ پون کے مطابق ابھشیک نے نہ صرف اہل محلہ کو دھمکایا بلکہ پولیس سے بھی بدتمیزی کی۔

پون نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ ویڈیو میں ابھشیک پاتھک کو بلند آواز میں شور مچاتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنی شکایت میں پون نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کی بیوی اسے اور اس کے بیٹے کو زہریلی چائے پلا کر قتل کر سکتی ہے، اور لاشیں ڈرم میں چھپا سکتی ہے — بالکل اسی طرح جیسے میرٹھ کے ایک مشہور مقدمے میں سابق مرچنٹ نیوی افسر سوربھ راجپوت کو اس کی بیوی اور اس کے عاشق نے قتل کر کے ڈرم میں بند کر دیا تھا۔

پولیس افسر رامویر سنگھ کے مطابق، “112 پر شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مکمل تفتیش جاری ہے۔”

پون نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ اسے اور اس کے بیٹے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے
  • پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے
  • اسلام آباد میں شاندار ایڈوانچر پارک کی تعمیر کا امکان
  • کراچی: گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
  • آبی گزرگاہوں پر ساڑھے 5 لاکھ پرندوں کی آمد، سندھ وائلڈ لائف کا سروے
  • آبی گذرگاہوں پر ساڑھے 5 لاکھ پرندوں کی آمد، سندھ وائلڈ لائف کا سروے
  • اترپردیش: بیوی اور مبینہ عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑنے والا شوہر خوفزدہ، پولیس سے تحفظ کی اپیل
  • کوہاٹ، دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی