Jasarat News:
2025-02-17@23:13:10 GMT

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 54 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر ) ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 106 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 69 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 54 فیصد زیادہ ہے۔دسمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 21 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو دسمبر 2024 میں 12 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 72 فیصد زیادہ ہے۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 18 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جو دسمبر میں بڑھ کر 21 ملین ڈالر ہو گئے۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پر 4.

170 ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے 3.7 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں ٹیکسٹائل مشینری کی درا مدات کے مقابلہ میں ملین ڈالر مالی سال

پڑھیں:

6 ماہ میں 31 ملین ڈالر کے کینو ایکسپورٹ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 31 ملین ڈالر کے کینو اور دیگر کھٹے پھل ایکسپورٹ کیے، سب سے زیادہ 16 ملین ڈالر سے زائد کے کینو افغانستان کو بھیجے گئے۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ترش پھل بالخصوص کینو کی برآمدات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وزیر تجارت جام کمال نے دستاویز پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024ء پاکستان نے 1 لاکھ 5 ہزار 690 میٹرک ٹن کھٹے پھل برآمد کیے جن کی مالیت 30 اعشاریہ 9 ملین ڈالر بنتی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 16 اشاریہ 72 ملین ڈالر کے کھٹے پھل افغانستان بھیجے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • رفحان میز کا پیداوار اور برآمدات کوفروغ دینے کیلئے بڑی توسیع کا اعلان
  • 2025 کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ سوا 2 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا
  • سات ماہ کےدوران برآمدات میں پونے دو ارب ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کی چین کو چلغوزے کی برآمدات 18 ملین ڈالرسے تجاوز کرگئیں
  • حکومتی اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا: جام کمال
  • 6 ماہ میں 31 ملین ڈالر کے کینو ایکسپورٹ
  • ہم داعش و القاعدہ سمیت متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی مالی معاونت کر رہے ہیں، امریکی رکن کانگریس کا اعتراف
  • ہم داعش و القاعدہ سمیت متعدد عالمی دہشتگرد گروہوں کو مالی معاونت کر رہے ہیں، امریکی رکن کانگریس کا اعتراف
  • سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈ
  • پاک ایگرو پیکجنگ کے منافع میں 18.37 فیصد کا اضافہ