رنبیر کپور کا نیا فیشن برانڈ ویلنٹائن ڈے پر لانچ کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے اپنی نئی فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ ARKS کی پہلی جھلک پیش کر دی، جو 14 فروری 2025 کو لانچ ہو رہی ہے۔
اس برانڈ کے ذریعے رنبیر کپور فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں، جہاں وہ شہر کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے بھی اس پروجیکٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کپور کے خواب کو سپورٹ کیا۔
ویڈیو میں رنبیر کپور میرین ڈرائیو، باندرہ-ورلی سی لنک اور بینڈ اسٹینڈ پر اپنے والد رشی کپور کے مرئیل کے سامنے نظر آتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں، "دنیا میں کئی شہروں کا سفر کیا، لیکن ممبئی جیسی توانائی کہیں نہیں ملی۔ یہ شہر مجھے بار بار کوشش کرنے اور کامیاب ہونے کا حوصلہ دیتا ہے۔"
رنبیر کپور نے پہلے ہی اپنی فیشن برانڈ لانچ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، اور اب یہ خواب حقیقت بن رہا ہے۔ ARKS صرف اسنیکرز تک محدود نہیں ہوگی بلکہ اعلیٰ معیار کی سفید ٹی شرٹس، جینز اور شرٹس بھی فراہم کرے گی۔
رنبیر کپور جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم Love and War میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ نیتیش تیواری کی رامائن پر مبنی فلم میں بھی کام کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رنبیر کپور
پڑھیں:
حدیقہ کیانی نے اپنی ہم شکل بہن متعارف کرادی
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر متعارف کروا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ حدیقہ کیانی، جو اپنی منفرد آواز اور صوفیانہ موسیقی کے لیے جانی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں، حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔
تصاویر میں دونوں بہنیں ایک دوسرے سے اتنی مشابہت رکھتی ہیں کہ صارفین نے انہیں جڑواں بہنیں قرار دینا شروع کر دیا۔ واحد نمایاں فرق دونوں کے بالوں کا رنگ تھا، ورنہ چہرے کے نین نقش اور رنگت میں حیران کن مماثلت دیکھنے میں آئی۔
View this post on InstagramA post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)
تصاویر کے ساتھ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت بہن!‘
یہ پوسٹ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے حدیقہ کیانی کی بہن کے حسن اور مشابہت پر خوب تبصرے کیے۔ کسی نے انہیں ’حدیقہ کیانی کی کاربن کاپی‘ کہا تو کسی نے تصویر کو مصنوعی ذہانت کا کمال قرار دے دیا۔
یہ تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں، اور مداح مزید تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:امریکی خاتون کی حرکتیں اور رویہ دیکھ کر غیرملکی بھی حیران، پاکستانیوں کو انتہائی ’صابر‘ قرار دے دیا