2025-03-28@03:06:03 GMT
تلاش کی گنتی: 20620
«حکومت پر»:
(نئی خبر)
اسلام آ باد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق وضاحت جاری ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ لا اسکول انٹرن شپ سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں۔ کچھ حلقوں کے مطابق سپریم کورٹ انٹرن شپ پروگرام کروا رہی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس قسم کے کسی پروگرام کی معاونت نہیں کر رہی۔ ایسے جعلی پروگرام کے حوالے سے معلومات ملنے پر طلبہ رجسٹرار آفس سے رابطہ کریں۔ وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سالانہ انٹرن شپ پروگرام کرواتی ہے، جو باقاعدہ طریقہ کار کے تحت سینئر ججز کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوتا...
سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کیسزکی کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024میں سپریم کورٹ میں زیر التو ا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784تھی، گذشتہ سال اکتوبر میں 1089نئے کیسز دائر ہوئے ،1847کیسز نمٹائے گئے۔ گذشتہ سال نومبر میں 1487نئے کیسز دائر ہوئے ،2901کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024میں 1115نئے کیسز دائر ہوئے،2458کیسز نمٹائے گئے، جنوری 2025میں 1909نئے کیسز دائر ہوئے ،2192کیسز نمٹائے گئے۔ فروری 2025میں 1394نئے کیسز دائر ہوئے 2069کیسز نمٹائے گئے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دھماکےمیں زخمی 17 افراد ٹراماسینٹرلائے گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی جب کہ قانون نافذ کرنے...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی. صادق خان کے دورہ افغانستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے. انہوں نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو یکطرفہ اور متعصبانہ قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ایک جاری عمل ہے. صادق خان کا دورہ افغانستان ایک اعلیٰ سطح کا دورہ تھا. جس میں افغانستان کے ساتھ جعفر ایکسپریس والا معاملہ اٹھایا گیا. دورے میں طورخم بارڈر پر بنائے جائے والے تعمیرات سمیت تمام معاملات اٹھائے گئے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی کمرشل کمپنیوں پر عائد کی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو ورک ویزا نہ ملنے کا مسئلہ حل کرائے۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ریاستوں میں پاکستانی ورکرز کو ویزا نہ ملنے سے ترسیلات میں کمی کا خدشہ ہے۔ ترسیلات میں 8 ماہ میں اضافہ ہوا لیکن آئندہ کمی کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے سفارت خانوں کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ ایف پی سی سی آئی کی تجویز پر بھی 50 فیصد ویزا درخواستیں مسترد ہورہی ہیں ۔ عید کے بعد اس مسئلے کو خلیجی ریاستوں کے سفارت...
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو منفی رویوں، غلط بیانیوں، جھوٹ، پروپیگنڈے کی جنگ سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے، اور معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا کو مکمل طور پر بدل دیا...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجابمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیڑ کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تھیڑفن وثقافت کا آئینہ دار ہے. تھیڑ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیڑ کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کررہی ہے. فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے آرٹسٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے.تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے۔وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے آئین کے تحت کونسل کا قیام عمل میں آیا. اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی ذمےداریاں احسن انداز میں نبھائیں۔شہبازشریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پُرتشدد عناصر کے خلاف بند باندھا. کونسل نے وطن عزیز کو نظریاتی تشخص دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے. نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پروپیگنڈے...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دریں اثنا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی...
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا جبکہ مقتول نے چند روزقبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے اور اس کے پاس بڑی رقم موجود تھی رقم اور باڑے میں کام کرنے والے ملازم غائب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے 70 سالہ مالک حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا، سکھن پولیس نے تین روز کے بعد 15 پولیس کو اطلاع ملنے پرباڑے میں کھدائی کرکے مقتول باڑے کی لاش نکال لی۔ ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دریں اثنا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کی...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر...
پنجاب حکومت نے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی مالی امداد کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے سروسز اسپتال میں محمد کمال پاشا کی عیادت کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے دیا گیا چیک محمد کمال پاشا کے حوالے کیا۔ لالی ووڈ انڈسٹری کیلئے 300 سے زائد فلموں کے اسکرپٹ لکھنے والے کمال پاشا برین سٹروک اور برین ڈیمیج کا شکار ہیں اور گزشتہ سات ماہ سے علیل ہیں۔ ان کے بیٹے کے مطابق بیماری کی شدت کے باعث وہ اپنی یادداشت بھی کھو چکے ہیں۔ ان کے بیٹے کا مزید کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے...
— فائل فوٹو کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکی کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقعہ بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17افرار زخمی ہوگئے، دھماکہ سڑک کنارے ہوا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا،بتایاگیا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈبل روڈ پر پولیس موبائل وہاں سے گزر رہی تھی۔بم دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان اور قریب موجود موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کے...

انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کرے،وزیراعظم شہباز شریف کا کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
تائیوان کی علیحدگی ” کی تمام سرگرمیوں کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا، چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت دفاع کےترجمان سینئر کرنل وو چیئن نے پریس کانفرنس میں تائیوان انتظامیہ کے رہنما لائی چھنگ ڈے کے تائیوان کے بارے میں غلط بیانیے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، یہ نہ کبھی ایک الگ ملک رہا ہے ، نہ ابھی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ہوگا.حال ہی میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد سمندری اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے گشت اور مشترکہ مشق کا اہتمام کیا تاکہ افواج کی جنگی صلاحیت کو جانچا اور...

چین گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ
چین گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بو آؤ ایشیائی فورم کے 2025 سالانہ اجلاس کے تحت “اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کے بعد عالمی حکمرانی” کے موضوع پر اعلی سطحی ڈائیلاگ منعقد ہوا، جس میں چین کے نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤ ڈونگ نے شرکت کی اور گلوبل سکیورٹی انیشیٹو کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے موضوع پر کلیدی تقریر کی۔ اس وقت موجودہ بین الاقوامی صورتحال...

امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم
امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم اور چین – امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے انچارچ حہ لی فنگ نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندےجیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔ فریقین نے رواں سال 17 جنوری کو چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم امور پر کھل کر اور عمیق تبادلہ خیال کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے بہانے چینی مصنوعات...
کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کےقریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، 17 افراد کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے ہوا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع روانہ کر دی گئیں۔ بلوچستان میں پھر دہشت گردی؛ گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد نے 6...
اسلام آباد: صحافی وحید مراد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ دورانِ سماعت عدالت کی جانب سے اپیل قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظائر موجود ہیں، سیشن کورٹ میں ہی اپیل ہو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) ہیومن رائٹس واچ آف پاکستان کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں کو پابند کیا جاتا ہے۔ اس لیے جیلوں میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی ایک چیلنج ہی رہتا ہے۔ تاہم پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ان مسائل پر قابو پا لیا جائے۔ اسی لیے پنجاب کی جیلوں میں قید ہزاروں سزا یافتہ قیدیوں کو ان دنوں مختلف فنی اور کاروباری ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ رہائی کے بعد جرائم کی دنیا سے دور ہو کر اپنی زندگی کا آغاز کسی باعزت روزگار...
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کوحفاظتی ضمانت مل گئی ، 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی اور متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔پشاور ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا، جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ پاس کھڑی موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کہ نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 4 اہلکار زخمی wenews پولیس گاڑی دھماکا کارروائی کوئٹہ وی نیوز
سٹی 42 : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
اسلام آباد:صحافی وحید مراد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ دورانِ سماعت عدالت کی جانب سے اپیل قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظائر موجود ہیں، سیشن کورٹ میں ہی اپیل ہو گی۔ عدالت...
پاکستان میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ایک معمول بن چکا ہے۔ بیشتر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وی نیوز نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی اور حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں کتنی کامیاب ہوئی؟ یہ بھی پڑھیےرمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورپولیس نے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔ گذشتہ رات مختلف تجارتی مراکز سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی عمل لاتے ہوئے لاہورمیں ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو گرفتار کر لیا۔ چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان برقعہ پہن کر عید شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں اور تنگ کر رہے تھے، ملزمان علی، زوہیب، فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا۔ ایس پی...
قیصر کھوکھر؛ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو شائع کر دیا ہے جو اس وقت پنجاب اسمبلی میں زیر منظوری ہے۔ اس بل کے ذریعے مقامی حکومتوں کے نظام میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانا اور مقامی سطح پر حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس بل پر عوامی رائے بھی طلب کی ہے تاکہ عوام کے تحفظات اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے بل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
— فائل فوٹو نیو کراچی میں ننھے صارم کے مبینہ اغواء اور قتل سے متعلق تاحال کچھ نہ پتہ چل سکا، صارم کی وجۂ موت جاننے کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے کراچی پولیس سرجن نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو خط لکھا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس ایس پی اور تفتیشی افسر فرانزک اسپیشلسٹ بورڈ کی میٹنگ میں شریک ہوں۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جامعہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں عید کی تعطیلات 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز صحافی وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی منظور کیا تھا۔ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر وحید مراد کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ مزید پڑھیں: صحافی وحید مراد کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے عدالت کی جانب سے اپیل قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائیکورٹ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)واپڈا نے اپنےملازمین کو عیدالفطرپرریوارڈدینےکافیصلہ کیا ہے،ریوارڈکی رقم ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگی۔نوٹیفکیشن کےمطابق چھ ماہ سےزائدسروس والےملازمین ریوارڈکےاہل ہوں گے کنفرم،کنٹریکیٹ،ڈیلی ویجز، ڈیپوٹیشن سمیت تمام ملزمین ریوارڈکےاہل ہوں گے،کنسلٹنٹ،ایڈوائزرز،اپنےپیکج کا60فیصدبطور ریوارڈ لے سکیں گے۔ ارنڈ لیوو،ایل پی آر،ایکسٹراآرڈنری لیوو والےملازمین ریوارڈکےاہل نہیں ہوں گے،سزایافتہ یامسکنڈکٹ کےمرتکب ملازمین بھی ریوارڈکےاہل نہیں۔ عمرمختار راٹھور قتل کیس : بریت کی درخواست مسترد،ملزمان کو 2مرتبہ پھانسی اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بیان دیا ہے کہ 2 لاپتہ بھائیوں کو ہرجگہ تلاش کرلیا، کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جسٹس انعام امین منہاس نے کہا یہ پولیس نے دیکھنا ہے کہ دونوں اسلام آباد سے کیسے نکلے؟ اب کہاں ہیں؟ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی درخواست پر سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پولیس نے موقف اپنایا کہ دونوں لاپتہ بھائیوں کا ہرجگہ معلوم کیا لیکن اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ...
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نوٹس میں آیا ہے کہ بعض لوگوں نے ہاورڈ لاء اسکول سیزنل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس پروگرام کو سپریم کورٹ اسپانسر کر رہی ہے جو سراسر غلط ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ سپریم کورٹ ہاورڈ لاء اسکول سمیت کسی بھی تعلیمی ادارے کے قانون کے طالب علموں کے لیے کسی سیزنل انٹرن شپ پروگرام کو سپانسر نہیں کرتا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟ طالب علموں سے التماس ہے کہ محتاط رہیں اور کوئی شخص ایسی بدنیتی پر مبنی کمپین کر رہا ہو تو اس...
بارش سے خیبر پختونخوا میں37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہونے کے باعث بجلی کی ترسیل متاثرہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق سوات، بنوں، صوابی، مانسہرہ میں کئی علاقوں کی بجلی ترسیل متاثر ہے، پیسکو کے 37 فیڈرز ٹرپ ، 26 فیڈرز فالٹ کی وجہ سے بند ہیں۔ ترجمان پیسکو نے بتایا کہ سیٹھی ٹائون، تاج آباد، دادزئی، دلہ ذاک، کریم پورہ اور پیر بالا متاثرہوئے، پیسکو عملہ بجلی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسراخترحمید کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کردی گئی ۔بارش کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی دیگرعلاقوں میں بھی بجلی کی بحالی کا عمل شروع...

جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ نہیں کر سکتا، لگتا ہے پکچر واضح کرنے کیلئے کسی حد تک خود رائے قائم کرنا پڑے گی؛جسٹس سردار اعجاز اسحاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ نہیں کر سکتا، بہتر ہوتا کہ کمیشن بن جاتا اور اس میں ایکسپرٹس ہوتے اور وہ یہ سب دیکھتے،اب مجھے لگتا ہے کہ پکچر واضح کرنے کیلئے کسی حد تک خود رائے قائم کرنا پڑے گی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں سماعت یوٹیوب پر براہ راست دکھائی...
ملک بھر میں گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، بھاری بھر کم بلوں کی ایک بڑی وجہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے ہیں کہ جن کے تحت حکومت کو اربوں روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ان آئی پی پیز کو ادا کرنے ہوتے ہیں، اس ادائیگی کے لیے صارفین سے فی یونٹ اضافی رقم وصول کی جاتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر توانائی محمد علی کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی تھی کہ جس نے ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرکے نئے معاہدے کرنے تھے تاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ :4سالہ بچے عمر مختار راٹھور کے قتل کے ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کردیئے ۔ ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان حمزہ جہانگیر ،آفتاب ظفر،یاسر چودھری کو 2مرتبہ پھانسی ،5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ۔ انوکھی ڈکیتی، مسلح افراد درزی کی دکان سے سلے ہوئے 80 سوٹ لے کر فرار
لاہور: مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت عدالت نے حکومت پنجاب کی استدعا پر ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سات آٹھ ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق ہے۔ جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو عید کے فوری بعد سماعت کے لیے مقرر...
ہانیہ عامر اس وقت برطانیہ میں ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ صحافیوں کے ساتھ ان کی بات چیت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس ویڈیو میں وہ کیمرے سے کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہانیہ عامر ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں جب انہیں صحافیوں نے تصاویر کیلئے روک دیا۔ ہانیہ نے جواب دینے سے پہلے چند سیکنڈ مانگے اور اپنے ہاتھ میں موجود کسی چیز کو چھپانے کی کوشش کی اور اسے اپنی مینیجر کو تھما دیا جوکہ ان کی مینیجر سے...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے کاہنہ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان کو پیٹرولنگ کے دوران مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان برقعہ پہن کر عید کی شاپنگ پر آنے والی فیملیز کو ہراساں کر رہے تھے۔پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
---فائل فوٹو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی حکومت پر کڑی تنقیدانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔قو ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جنوری کو نوٹی فکیشن کے ذریعے افغان باشندوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے نکل جانے کا کہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے 2023ء سے 2025ء کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بے دخل کیا...
لاہور ہائی کورٹ سے ریٹائر ہونے والے جسٹس انوارالحق پنوں —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ جو آج کر رہے، کل بھگتیں گے یہی مکافات عمل ہے، جسٹس انوار الحق لاہورسابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور ان کے خاندان کے... جسٹس انوارالحق پنوں کے اعزاز میں رسمی الواداعی تقریب لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ الواداعی تقریب میں چیف جسٹس ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جبکہ جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے، کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی انہوں نے بتایا کہ کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہاکہ مخیر حضرات...
ذرائع کے مطابق جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی 35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8 مارچ 1996ء کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایڈوکیٹ جلیل اندرابی شہید، شہید اشفاق مجید وانی، شہید ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور شہید شبیر صدیقی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو ان کے 29ویں یوم...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کا نام ملتان سلطانز کے فرنچائز مالک کو پسند نہ آیا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر کے نام کو ترانہ گانے کیلئے فائنل کیا، جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے انسٹاگرام پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے گلوکار کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان میں بہت سے شاندار آرٹسٹ موجود ہیں لیکن تقریباً آدھے سے زائد پی ایس ایل آنتھم ایک ہی 'مڈل ایجڈ' گلوکار کو دیے گئے ہیں''۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ سعودی ماہرینِ فلکیات کے مطابق بروز ہفتہ 29 رمضان کو دن 2 بجے چاند کی پیدائش ہو گی۔(جاری ہے) سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ سورج غروب ہونے کے بعد شوال کا چاند 8 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری سے اب وزیراعظم بجلی...
پشاور(نیوز ڈیسک)جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہو گئی، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امورکشمیر انجینئر امیر مقام اور ریلوے حکام نے ٹرین کو روانہ کیا، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کل آئے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہو گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے...

نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فنی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ،ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات و روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ نے واضح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے واضح کردیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ افغان سرزمین پردہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) دہلی اور ڈھاکہ کے درمیان سرد تعلقات کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں ان کے ملک کی یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ شیخ حسینہ کے اشتعال انگیز بیانات پر بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی نوٹ جاری بھارت کی دیرینہ حلیف سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف گزشتہ سال ملک گیر مظاہروں کے نتیجے میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو...
اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔ جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر...
وزیرِ اعظم شہباز شریف پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلاؤں گا۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے، بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے ترجیحی اقدامات کیے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب میرٹ پر 4 لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں مفت تقسیم کیے، نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو ملک کا سرمایہ بنیں گے، آج کی دنیا جدید...
وزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین—فائل فوٹو صوبائی وزیرِ اوقاف پنجاب شافع حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو امن عامہ اور دہشت گردی کی صورتحال کا سامنا ہے۔وزیر اوقاف پنجاب شافع حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی جس میں امن وامان کی صورتحال، محکمہ اوقاف کے امور اور بھائی چارے کے جذبات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔شافع حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، سِیکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے قربانی دی ہے۔ پنجاب اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہے: چوہدری شافع حسینوزیرِ صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک...
— فائل فوٹو کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں عیدالفطر کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بلوچستان حکومت کا آج صوبے بھر میں ' یوم یکجہتی فلسطینی منانے کا اعلان کوئٹہ حکومت بلوچستان نےفلسطینیوں سے اظہار... کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں عید کے دنوں میں عید الفطر کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی تعطیلات میں اسپتالوں کے سربراہان طبی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنائیں۔
-— فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں بلیلی روڈ پر 1 ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کی کوسٹل شاہراہ کے قریب سے 20 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ایک انٹرویو میںرانا ثناء اللہ نے کہاکہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، شہباز شریف سے میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پابندیوں سے متعلق بل فرد واحد کا بیانیہ ہے امریکی حکومت کا نہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پرپابندیوں سےمتعلق پیش بل سے آگاہ ہیں۔ یہ بل ایک فرد نے پیش کیا ہے یہ امریکی حکومت کا بیانیہ نہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے تھا کہ بل پاس ہونے کے لیے امریکی کانگریس کی کئی کمیٹیز سے ہو کر جائے گا، ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کے اصول پر مبنی ہیں، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات...
طلحہ اشرف: عید الفطر قریب آنے کے ساتھ ہی شہریوں کو نئے نوٹ حاصل کرنا ایک مشکل ترین کام بن گیا ہے۔ بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے ٹال مٹول کی جا رہی ہے اور نئے نوٹ دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جا رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں بینکوں سے نئے نوٹ نہیں مل رہے، جس سے عید کی تیاریوں میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے یہ بھی شکایت کی کہ نئے نوٹوں کی ایک کاپی پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔ 10 روپے کے نوٹ کی ایک کاپی پر 600 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، 50 روپے کے نوٹ کی کاپی پر 1500 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ 100...
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اکثر انٹرویوز میں شاہ رخ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتی آئی ہیں اور ان پر شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہ رخ خان کا نام استعمال کرنے کا الزام بھی لگتا رہا ہے۔ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک پراجیکٹ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں یہ ثابت ہوا کہ وہ شاہ رخ خان کی کتنی بڑی مداح ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر، ماہرہ خان نے 7سال بعد خاموشی توڑ دی ماہرہ نے...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دعا ہے کہ عید اور عید سے پہلے جو چند دن ہیں اللہ اس کو پرامن طور سے گزارے، مقدس مہینے میں پاکستانیوں کا بہت خون بہا ہے، خاص طور علماء کا اور جو ہمارے فوجی بھائی ہیں ان...
بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے اسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو اسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے...
پاکستان کوسٹ گارڈزنے غیرقانونی ماہی گیری اوراسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ٹرالر ضبط کر لیے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ماہی گیری کا ممنوع طریقہ ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے سفینہ عبدالرحمن نامی فشگنگ ٹرالر کوغیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں یکم جنوری سے25 مارچ 2025تک غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران 2 ٹرالر کو پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی...
ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اپنی اگلی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ رام چرن کی فلم RC16 کا اب باضابطہ عنوان ’پیڈی‘ ہے۔ آج اداکار کی سالگرہ کے موقع پر میکرز نے فلم کے ٹائٹل کے ساتھ ان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی ہے۔ شائقین اس آر آر آر اسٹار کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اداکار اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا فلم میں نیا لُک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ رام چرن لمبے گھنے بال اور ایک داڑھی کے ساتھ دبنگ انداز میں دکھائی دیں گے جس نے مداحوں کو حیران کر...
اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں پراسیکیوشن کے...
علی ساہی :عیدکےتینوں دن قیدیوں کوخصوصی کھانےفراہم کیےجائیں گے،جمعہ سےعیدکےپہلے2دن تک عام ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی۔ جیل حکام کے مطابق عیدکےروزناشتےمیں پراٹھاچائےاورسویاں ملیں گی،چکن روٹی ، سویٹ دوپہر کا کھانا ، رات کےکھانےمیں چکن روٹی اورپلاؤ دیا جائےگا،ٹرواورمرو کوبھی سپرنٹنڈنٹس کوخصوصی کھانےفراہمی کی ہدایت جاری کردی۔ تمام جیلوں میں روزانہ 30 سے 40ہزارملاقاتیں روزانہ متوقع ہیں،سپرنٹنڈنٹس کو ملاقاتوں کے اوقات میں انتظارگاہ و ملاقات شیڈزکی خصوصی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا،ملاقاتوں کیلئے آنیوالےتمام ملاقاتیوں کواپنےپیاروں کوملواکرواپس بھجوایا جا ئے۔ مرحومہ بھابی کی جائیداد کی تقسیم کن رشتہ داروں میں ہوگی؟سول کورٹ میں دعویٰ دائر جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ عیدکےپہلےاوردوسرےدن ملاقاتوں کیلئےملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،تمام ڈی آئی جیز ریجنزمیں جیلوں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی اور متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ شوال کا چاند اتوار کی شام نظر آنے کا قوی امکان مزید...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور عام آدمی نے بوجھ برداشت کیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 کھرب روپے اضافی وصول کئے جاچکے ہیں۔ ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنار کرنا ایک طویل جدوجہد ہے۔ ہمیں قرضوں کو ختم کرکے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ پاکستان بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا۔ رمضان پیکج کے حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ کا اجراء کیا گیا، پیکج کے تحت 20ارب روپے میں سے 60فیصد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
اسلام آباد (خبرنگار) اسلامی نظریہ کونسل کا 241واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل 19ایجنڈا آئٹمز پر غور و فکر ہوا۔ انسانی دودھ کے بینک کے قیام سے متعلق سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ اینڈ نیوناٹالوجی کے چار ماہرین کو مدعو کیا گیا، جنہوں نے اراکین کونسل کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے 33 سوالات کے جوابات بھی دیئے، اراکین کونسل کے کچھ مزید سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے، کونسل نے اپنے ہاں بھی عمیق تحقیق کا اہتمام کیا ہے، مسئلہ کی اہمیت اور حقیقی ضرورت کے گہرے مطالعہ کی غرض سے اس بابت حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں زیرغور لایا جائے گا۔ انسانی اعضاء کی...
لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں اور ارکان نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ پیپلز لائرز فورم پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ، سیکرٹری اطلاعات عظیم حفیظ اور قاسم گھمن ایڈووکیٹ نے پنجاب بار کونسل کے آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پارٹی لیڈرشپ کے ساتھ پی ایل ایف کے ڈویژنز کی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی فیصلے ہوئے۔ راحیل چیمہ نے لاء آفیسرز کی تعیناتیوں پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ بھی ادا کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع اوکاڑہ کے صدر چوہدری سجاد الحسن نے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہد سلیم...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن آج سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ جعفر ایکسپریس آج پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ دہشت گردوں نے زبان، قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہوگی۔ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو یقین دلایا کہ چھ کینالز کے معاملے پربیٹھ کر بات کریں گے۔ سندھ میں چھ کینالز کے معاملے میں اونرشپ کا مسئلہ ہے۔ کینالز کے معاملے میں جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ یہ اونرشپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی۔ وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔ پیپلزپارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے۔ اس سپیس کو پر کریں گے۔ پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی۔ چھ کینالز پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خریف سیزن چند دنوں میں شروع ہونے کے ساتھ ہی پانی کی غیر معمولی قلت کے خدشے کی وجہ سے آبپاشی کے ماہرین کے لیے پورے سیزن کے لیے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ڈیموں میں پانی نہیں، دریاؤں کا بہاؤ کم ہو گیا، اور پہاڑوں پر برف کے کم ذخائر بہتر بہاؤ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فصلوں کی پیداوار پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ماہ اپریل کے لیے صرف ’پینے کی سپلائی‘ کی جائے گی اور پھر...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کو اتار کر گولیوں سے بھون ڈالا اس خوفناک حملے میں چھ بے گناہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے یہ واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو زبردستی روکا حملہ آوروں نے بس میں موجود تمام مسافروں کو نیچے اتار کر شناخت کی اور پھر بے رحمی سے فائرنگ کر دی اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں...
برقعہ پہن کر خواتین کو تنگ اور ہراساں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان برقعہ پہن کرعید کی شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں اور تنگ کر رہے تھے۔ ملزمان علی، زوہیب اور فیضان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سرینگر: ممتاز کشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل ہو گئے، لیکن ان کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے اندرابی، تحریکِ آزادی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن تھے، جنہیں بھارتی فوج نے ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ 8 مارچ 1996 کو 5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے جلیل احمد اندرابی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ انہیں دورانِ حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی تصدیق ہوئی۔ عالمی دباؤ کے باوجود، بھارتی حکومت نے مجرم کو سزا دینے کے بجائے امریکہ فرار کروا دیا۔...
ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش چور کو مہنگی پڑ گئی، واردات کے دوران چور ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹک گیا۔ ترجمان کے مطابق سیف سٹی فیصل آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کی کوشش کرتے ہوئے لٹک جانے والے شخص کی جان بچا لی۔ لائیو سرویلنس کے دوران ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے شہری کو ٹرانسفارمر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا۔ چوری کے دوران ہی ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی اور چور ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹک گیا۔ سیف سٹی فیصل آباد کی ٹیم نے فوری ایکشن لے کر پولیس اور ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیم نے چور کو بہ حفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 15 روز تک معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت، اب یہ ٹرین کل جمعہ کو واپس پشاور جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ ٹرین سروس 27 مارچ سے بحال ہو جائےگی۔ مسافروں کو رخصت کرنے کے موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سروس معطل تھی، حنیف عباسی نے چارج سنبھال کر جعفر ایکسپریس کی سروس کو پشاور سے بحال کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سوچ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ پاکستان میں زندگی مفلوج ہو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کا وعدہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکا، جو اس وقت 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے پہلے 2 سالہ جائزے پر عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) پر بات چیت کر رہا ہے۔ سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے بجلی کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ ٹریفک گردی رکنی چاہیے، اس مسئلے پرسب کومل بیٹھنا چاہیے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری اورفاروق ستار کی ملیرہالٹ میں حادثےمیں جاں بحق افراد کی رہائش گاہ رات گئے آمد، مرحومین کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک قاتل ڈمپر نے ایک ہنستے بھرے گھر کو اجاڑ دیا، اس فیملی کے بچے کو چھ دن بعد دنیا میں آنا تھا، اس کو دنیا میں آنے سے پہلے کچل دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ظلم یہ کہ ہر روز کسی کی ماں، بہن، بھائی کچلی جارہی ہے، پہلے حادثے پر کہا تھا اگر ان ڈمپرز کو روکا نہ گیا تو باہر نکل کر انکے...
وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلیے روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد کل سہ پہر پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ جعفر ایکسپریس میں سفر کیلیے 280...
-— فائل فوٹو پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یتیم طلبہ و طالبات کو مکمل ویری فیکیشن کے بعد فری بائیک فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کی زیرِ صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے بائیکس فراہمی اسکیم میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ ہزاروں طلباء کو کامیابی سے بائیکس کی ڈیلیوری کے بعد مقررہ ٹارگٹ تک پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں اسٹوڈنٹس کو بھی بائیکس کے حصول کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ کے کپتان ٹام لیتھم دائیں ہاتھ میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ مائیکل بریسویل کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔ ٹام لیتھم کو ہفتے کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے گیند ہاتھ پر لگی جس کے بعد ایکسرے میں انکے فریکچر کی تصدیق ہوئی، کرکٹر کو میدان میں واپسی کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہیں۔ مزید پڑھیں: شاہین، شاداب کیلئے کیویز کیساتھ ٹی20 سیریز ڈراؤنا خواب بن گئی دوسری جانب نیوزی لینڈ نے انجرڈ ٹام لیتھم کی جگہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے اُن کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جواب جمع کرائیں کہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع اور جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے؟ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت طلب کر لیا، اسلام آباد...
بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جعفر ایکسپریس جمعے کو کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر...