UrduPoint:
2025-03-30@14:29:52 GMT

کوئٹہ ، مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،2 افراد جاں بحق 17زخمی

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

کوئٹہ ، مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،2 افراد جاں بحق 17زخمی

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقعہ بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17افرار زخمی ہوگئے، دھماکہ سڑک کنارے ہوا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا،بتایاگیا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈبل روڈ پر پولیس موبائل وہاں سے گزر رہی تھی۔

بم دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان اور قریب موجود موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

بلوچستان حکومت نے ڈبل روڈ پر مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کاکہناہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا تھاجہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں پر فائرنگ کی تھی۔نامعلوم حملہ آوروں نے 6 افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا تھاجن میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔

پولیس کا کہناتھا کہ جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے۔ جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے۔مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مسافروں کو قتل کیا تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں آپریشن شروع کر دیا تھا۔قبل ازیں بھی بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلح افراد

پڑھیں:

مستونگ،لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ

مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ ، خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑادیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق تلاشی لینے کے دوران مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاجبکہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لک پاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ)کی جانب سے دئیے گئے دھرنے کے مقام کے قریب خود کش دھماکہ ہوا ۔

(جاری ہے)

دھرنے میں موجود رضا کاروں نے مشکوک شخص کو روکا ۔

حملہ آور نے دھرنے کے مقام سے کچھ دور خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی قسم کا جانی نقصا ن نہیں ہوا۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔خود کش حملہ آور نے دھرنے کے مقام پر جانے کی کوشش کی تھی۔دھماکے کی زوردار آواز دور تک سنائی دی گئی۔خیال رہے کہ اس سے قبل گوادر میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکوارڈ کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کو علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے گوادر کے علاقے پدی زر میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو طبی علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سر چ آپریشن شروع کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سہراب گوٹھ میں فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار جاں بحق
  • مہاراشٹرا کی مسجد میں دھماکہ، دو افراد گرفتار، عید سے قبل خوف و ہراس
  • کوئٹہ میں لک پاس کے قریب خودکش دھماکہ
  • مستونگ،لک پاس کے مقام پر خود کش دھماکہ
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں نوجوان کا قتل کیسے ہوا؟ تحقیقات جاری
  • کوئٹہ: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل، پولیس
  • کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 جاں بحق، 19 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
  • باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب دھماکا، معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت