کوئٹہ میں دھماکہ، 4 پولیس اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سٹی 42 : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دھماکہ ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی:شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک
کراچی میں شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر لال قلعہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کرکے واپس گھر جارہا تھا، ڈاکوں نے لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کے سر پر اسلحہ رکھا تھا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس اہلکارتعینات نے موقع پاتے ہی ملزمان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دونوں ڈکیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے