بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دریں اثنا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا  ہوا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زخمیوں کی تعداد 10 بتائی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پولیس وین کے قریب

پڑھیں:

گوادر، میرین ڈرائیو کے قریب بم دھماکا، راہگیر جاں بحق، ایک شخص زخمی

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)گوادر میں مغربی ساحل پر میرین ڈرائیو کے قریب بم دھماکے میں راہگیر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

واشک کے علاقے ناگ کے 13 لیویز اہلکار ملازمت سے بر طرف کر دیے گئے، بر طرف اہلکاروں میں 1 حوالدار اور 12 سپاہی شامل ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل دہشت گردوں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکے کی اطلاع
  • کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاع
  • کوئٹہ: بی این پی دھرنے کے قریب خود کش دھماکے کی اطلاع
  • گوادر، میرین ڈرائیو کے قریب بم دھماکا، راہگیر جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
  • کوئٹہ: ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
  • کوئٹہ دھماکا، 11 زیرِ علاج زخمی اسپتال سے ڈسچارج
  • کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 جاں بحق، 19 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
  • باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب دھماکا، معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا