ذرائع کے مطابق جلیل اندرابی کو بھارتی فوج کی 35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے 8 مارچ 1996ء کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایڈوکیٹ جلیل اندرابی شہید، شہید اشفاق مجید وانی، شہید ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور شہید شبیر صدیقی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کو ان کے 29ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی 35 راشٹریہ رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے انہیں 8 مارچ 1996ء کو گرفتار کیا تھا اور تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وحشیانہ مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک معروف ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کے ایک بڑے ہمدرد اور حمایتی تھے اور انہوں نے بھی بالآخر ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ شبیر صدیقی کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا اور انہیں بھی کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ان کے شاندار کردار کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سری نگر میں بار ارکان نے جلیل اندرابی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہا کہ جلیل اندرابی اور دیگر شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

دریں اثناء حریت کانفرنس کے بیان میں گھروں پر چھاپوں اور خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کرنے کو بدترین سفاکیت اور ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خراج عقیدت پیش جلیل اندرابی نے کہا کہ انہوں نے ہوئے کہا

پڑھیں:

‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں: طارق فاطمی کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب

‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں: طارق فاطمی کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز


‎واشنگٹن ڈی سی:‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ‎انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔‎وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف سٹاف لیول کامیاب مذاکرات، اور ملک کے لیے 20 بلین ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں‎علاقائی سلامتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔

علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔‎سید طارق فاطمی نے اپنے خطاب میں پاک چین دو طرفہ معاشی تعاون خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے ملک اور خطے کے لئے ثمرات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور انسانی سرمائے کی ترقی میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا۔‎انٹرایکٹو سیشن کے دوران معاونِ خصوصی نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے موجود مواقعوں کو اجاگر کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ملک کی معدنی دولت اور کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لئے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی –

انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات، سرحدی کنٹرول اور سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے لئے مداخلت کرے
  • ہزاروں کشمیری بچے اغوا
  • کشمیر میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کی تقریبات پر پابندی مداخلت فی الدین ہے، متحدہ مجلس علماء
  • کپاس کی پیداوار میں زبردست کمی ریکارڈ
  • یوم القدس، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت بل بورڈ مہم
  • ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں: طارق فاطمی کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب
  • شبِ قدر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
  • آغا سید روح اللہ مہدی کی بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیر پالیسی پر شدید تنقید
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 4 اہلکار ہلاک
  • سچائی، انکساری اور ہمدردی جیسے اوصاف اپنانا نہایت ضروری ہے، میرواعظ کشمیر