کوئٹہ ، پولیس موبائل کے قریب خوفناک دھماکہ، 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دھماکےمیں زخمی 17 افراد ٹراماسینٹرلائے گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
گزشتہ روز کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے جس سے شہدا کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا، ذمے داری کالعدم دہشتگرد تنظیم نے قبول کرلی
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی کینسر اسپیشلٹ ڈاکٹر مہر اللہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، ڈاکٹر مہر اللہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے کہ دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے، انہیں بھی دیگر زخمیوں کے ہمراہ ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ڈاکٹر مہر اللہ ترین بلوچستان کے ایک نامور آنکولوجسٹ تھے اور انہوں نے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اکوڑہ خٹک کے بعد کوئٹہ اور کوہاٹ میں دھماکے، متعدد زخمی
زخمیوں میں سے مزید 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے 8 زخمی تاحال ٹراما سینٹر اور سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان دھماکہ کوئٹہ کینسر اسپیشلسٹ