رام چرن اور جھانوی کپور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار، پہلی جھلک سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اپنی اگلی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔
رام چرن کی فلم RC16 کا اب باضابطہ عنوان ’پیڈی‘ ہے۔ آج اداکار کی سالگرہ کے موقع پر میکرز نے فلم کے ٹائٹل کے ساتھ ان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی ہے۔
شائقین اس آر آر آر اسٹار کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اداکار اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا فلم میں نیا لُک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ رام چرن لمبے گھنے بال اور ایک داڑھی کے ساتھ دبنگ انداز میں دکھائی دیں گے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Ram Charan (@alwaysramcharan)
یاد رہے کہ رام چرن کی فلم پیڈی (RC16) کو 2025 سے مارچ 2026 تک ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ نیٹ فلکس نے مبینہ طور پر تاخیر کی درخواست کی ہے۔
فلم کی ہدایتکاری بوچی بابو ثنا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں جھانوی کپور، شیوا راجکمار، اور دیویندو شامل ہیں، فلم کی موسیقی کسی اور نے نہیں بلکہ اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔
واضح رہے کہ دیورا: پارٹ 1 کے بعد یہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا دوسرا تیلگو پروجیکٹ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
فیروز خان اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی مرتبہ کیسے ملے؟ اداکار کا انکشاف
فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں سے بڑی کامیابی اور شہرت حاصل کی۔
فیروز خان کی شادی سیدہ علیزہ سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، علیزہ سے اداکار کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم اب فیروز خان ڈاکٹر زینب سے شادی کر چکے ہیں اور خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں فیروز خان نے برطانیہ میں مقامی لوگوں کی طرف سے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کی۔ میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی جیون ساتھی ڈاکٹر زینب سے کیسے ملے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
اپنی اہلیہ سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ’میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، وہ میرے دل کی ڈاکٹر (تھراپسٹ) تھیں، اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے میں کھڑی رہتی ہے‘۔
View this post on InstagramA post shared by Dr Zainab Feroze (@drzainabfk)
فیروز خان کے مداح ان کے لیے خوش ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگ انہیں ان کے بیانات پر ٹرول بھی کر رہے ہیں۔