اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ایک انٹرویو میںرانا ثناء اللہ نے کہاکہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، شہباز شریف سے میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو گا۔راناثناء اللہ نے کہاکہ سندھ میں6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا، پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے، پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی، کینالز پر سندھ میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے پیپلزپارٹی کو اس اسپیس کو کور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ(ن) لیگ کی قیادت بلوچستان کے مسائل پر فکرمند بھی ہے اور ان مسائل پر نظر بھی ہے، دہشت گردوں نے ٹرین کو یرغمال بنایا اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا، یہ دہشتگرد کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی پارٹی کو نے کہاکہ

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا ہے، دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے بہت افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے دعا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ سوگوار خاندانوں کے لئے اللہ تعالیٰ سے صبر و جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، پیپلز پارٹی کو ردعمل دینا چاہیے، رانا ثنا اللہ
  • نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی، رانا ثنااللّٰہ
  • پیپلزپارٹی کہیں نہیں جارہی ،پیپلزپارٹی قیادت کو اسی تنخواہ پر کام کرنا ہوگا، حنیف عباسی کا دعویٰ
  • پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس گرانے کی طاقت ہے: مراد علی شاہ
  • دہشتگردی کیخلاف قومی اتفاق رائے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کریں گے، رانا ثنا اللہ
  • بلاول بھٹو کی اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت
  • دہشتگردی کیخلاف قومی اتفاق رائے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرینگے، رانا ثنا اللہ
  • پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
  • نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت