یتیم طلباء کو فری بائیکس دے رہے ہیں: سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
-— فائل فوٹو
پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یتیم طلبہ و طالبات کو مکمل ویری فیکیشن کے بعد فری بائیک فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کی زیرِ صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے بائیکس فراہمی اسکیم میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ ہزاروں طلباء کو کامیابی سے بائیکس کی ڈیلیوری کے بعد مقررہ ٹارگٹ تک پہنچنے والے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں اسٹوڈنٹس کو بھی بائیکس کے حصول کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکریٹری ٹرانسپورٹ
پڑھیں:
شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا
جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی - فوٹو: فائلچیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
سیکریٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت صدیقی سے ملاقات کی ہے اور ان سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔
شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز کی درخواست پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے...
سیکریٹری سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں زیر التواء کیسز نمٹائے اور انصاف کی تیز ترین فراہمی یقینی بنائی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ روز عہدے سے الگ ہونے کا نوٹس دیا تھا۔