2 لاپتہ بھائیوں کو ہر جگہ تلاش کر لیا، کچھ پتہ نہیں چل سکا، آئی جی پولیس کا عدالت میں بیان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بیان دیا ہے کہ 2 لاپتہ بھائیوں کو ہرجگہ تلاش کرلیا، کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جسٹس انعام امین منہاس نے کہا یہ پولیس نے دیکھنا ہے کہ دونوں اسلام آباد سے کیسے نکلے؟ اب کہاں ہیں؟
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی درخواست پر سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پولیس نے موقف اپنایا کہ دونوں لاپتہ بھائیوں کا ہرجگہ معلوم کیا لیکن اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ نہیں کر سکتا، لگتا ہے پکچر واضح کرنے کیلئے کسی حد تک خود رائے قائم کرنا پڑے گی؛جسٹس سردار اعجاز اسحاق
جسٹس انعام امین منہاس نے احمد نورانی کے دوبھائیوں کی بازیابی کی درخواست پرسماعت کی ، لاپتہ بھائیوں کی درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری اور آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی پیش ہوئے۔
جسٹس انعام امین نے کہا کہ عدالت نے ایس ایچ اوکو انکوائری کرکے گاہ کرنے کی ہدایت کی تھی ، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ایس ایس آپریشنز کی سربراہی میں اسپیشل تحقیقاتی ٹیم بنائی جیوفینسنگ کرائی ہے، دونوں بھائی اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں۔
علی ناصر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر کے آئی جی جیل خانہ جات سے بھی رابطہ کیا ہے، کہیں معلوم نہیں ہوا۔ آئی جی اسلام آباد نے دونوں بھائیوں کی بازیابی کیلئے عدالت سے دو ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی۔
شعیب ملک، فہد مصطفی کیساتھ ہانیہ عامر کے نام پر چھیڑ چھاڑ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت خفیہ اداروں کے حوالے سے الزام لگایا ہے، جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ ان کو نوٹس کیا ہوا ان کا جواب آ جائے تو دیکھ لیتے ہیں۔
جسٹس انعام امین منہاس نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ کیسے اسلام آباد سے نکلے؟ کہاں ہیں؟ یہ آپ نے دیکھنا ہے، وزارت دفاع کا جواب آنا اب ضروری ہوچکا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس انعام امین منہاس نے آئی جی اسلام آباد بھائیوں کی نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا
اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے دنوں کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکیورٹی پروگرام مرتب کرلیا
عیدالفطر پر خصوصی پیغام میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ مری آنے جانے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہترین ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ500 سے زائد ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے اور3500 سے زائد افسران و جوان شہر میں پٹرولنگ، کرائم فائٹنگ کریں گے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 پکٹس لگائی گئی ہیں جبکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔
آئی جی نے کہا کہ ہماری 100 فیصد کوشش ہے کہ شہری اپنی عید اچھے انداز میں گزاریں اور شہر میں سیکیورٹی کی فضا ہر صورت قائم رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 2 بڑے پارکوں کو فیمیلی پارک ڈکلییر کیا گیا ہے اور پارکوں کے اندر سائیکل پیٹرونگ کی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آبائی گھروں کو جانے والے شہریوں کے گھروں کے باہر پولیس بیٹس قائم کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مردوں سے کم نہیں، آئی جی اسلام آباد کا عالمی یوم خواتین پر پیغام
ان کا کہنا تھا کہ سیکٹرز میں 4 ویلرز اور 2 ویلرز پیٹرولنگ ہوگی اور شہر میں ہر طرح کی پیٹرولنگ نظر آئے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باڈی وورن کیمروں، اے این پی آر اور ٹریکرز کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے۔
پچھلے 3 سالوں میں جن کرمنلز نے وارداتیں کیں ان کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جن کے خلاف عید سے پہلے ’ناک دی ڈور‘ شروع کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد پولیس نے جنوری کے مہینے میں کتنے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا؟ اعدادوشمار جاری
آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ اسلام آباد پولیس ہر صورت شہر میں امن کی فضا قائم رکھے گی اور میری فورس اپنے بچوں سے دور عوام کی سیکیورٹی پر مامور ہے۔ انہوں نے عوام سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی اسلام آباد پولیس اسلام آباد پولیس سیکیورٹی پلان عیدالفطر