اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے۔وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے آئین کے تحت کونسل کا قیام عمل میں آیا. اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی ذمےداریاں احسن انداز میں نبھائیں۔شہبازشریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پُرتشدد عناصر کے خلاف بند باندھا.

کونسل نے وطن عزیز کو نظریاتی تشخص دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے. نفرتوں اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پروپیگنڈے کی یلغار سے محفوظ رکھنے کیلئے کونسل کردار ادا کرے، ہم سب ملکر ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل کونسل کا کہا کہ

پڑھیں:

نئی توانائی کی گاڑیوں کا چینی  ترقیاتی ماڈل  قابل تقلید ہے

نئی توانائی کی گاڑیوں کا چینی  ترقیاتی ماڈل  قابل تقلید ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ :عالمی دنیا چائنا ای وی 100 فورم 2025 میں  بہت سے مہمانوں نے کہا کہ چین کا نئی توانائی گاڑیوں کا ترقیاتی ماڈل قابل تقلید ہے۔اقوام متحدہ کے متعلقہ انچارج نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ چار سالوں میں، نئی توانائی گاڑیوں کی   عالمی مارکیٹ میں تقریباً آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے، اور 2024 میں، نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت دنیا کی کل کاروں  کا 20 فیصد  رہی ، جس میں  60 فیصد سے زیادہ نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت چین سے ہے. ایشیا بحرالکاہل کے خطے کے دیگر ممالک میں ای ویز  کے مضبوط رجحانات دکھ رہے ہیں۔ یورپ میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت میں 2024 میں  سال بہ سال 2.2 فیصد  کی کمی آئی۔

اس کے علاوہ ، 2025 کے اوائل میں ، امریکہ میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی فروخت کا  تناسب اب بھی کم ہے۔اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل میں ٹرانسپورٹ کی ڈائریکٹر کیٹرن لوگر نے کہا کہ مجموعی طور پر  نقل و حرکت میں الیکٹرک  گاڑیوں کے استعمال تک منتقلی کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہ شرح نمو اب بھی ہدف کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ علاقائی اختلافات نمایاں ہیں اور اقوام متحدہ علم اور تجربے کے تبادلے، تکنیکی معاونت اور صلاحیت سازی کے ذریعے دیگر ممالک کی  اس سلسلے میں  مدد کر رہا ہے.

  ان کا کہنا تھا کہ برقی گاڑیو ں کی جانب منتقلی  میں چین کا  ماڈل دوسرے ممالک کے لئے ایک  رول ماڈل بن سکتا ہے ، جس سے نہ صرف ان ممالک کو درپیش چیلنجوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے ،بلکہ اس شعبے میں چین کی قیادت کو مستحکم کرتے ہوئے   ایک مکمل صنعتی  ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جا سکتی ہے  ۔

متعلقہ مضامین

  • نئی توانائی کی گاڑیوں کا چینی  ترقیاتی ماڈل  قابل تقلید ہے
  • خواتین پر جنسی مظالم میں اضافی اور عدلیہ کا کردار؟
  • عبدالخبیر آزاد کی ملاقات، علماء  دہشت گردی سے نجات کیلئے کردار ادا کریں: شجاعت
  • دین: عبادات یا کردار؟
  • علما دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، شہباز شریف
  • نائب وزیراعظم کی شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کا احتجاجی مظاہرہ 
  • بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیراعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، محمد اورنگزیب
  • امریکہ نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دینا بند کرے، چینی وزارت خارجہ
  • علما نوجوانوں کو منفی رویوں سے بچائیں، ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے جان لڑا دیں گے: شہباز شریف