پارٹی میں کوئی گروپنگ اور فارورڈ بلاک نہیں، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دعا ہے کہ عید اور عید سے پہلے جو چند دن ہیں اللہ اس کو پرامن طور سے گزارے، مقدس مہینے میں پاکستانیوں کا بہت خون بہا ہے، خاص طور علماء کا اور جو ہمارے فوجی بھائی ہیں ان کا تو اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں، خدانخواستہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی گروپنگ ہو، کوئی فارورڈ بلاک ہو۔
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ یہ کوئی پہلی حکومت تو ہے نہیں جو خوش ہو رہی ہے، پچھلی حکومتیں بھی یہی کہتی تھیں، جب پی ٹی آئی کی حکومت آنیوالی تھی تو انھوں نے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی نہیں تھا، انھوں نے تو خودکشی کر لینی تھی مگر پھر وہ بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے پھر وہ اس کے فضائل بھی آپ کو بتاتے تھے۔ ہمیں ایکسیپٹ کرنا چاہیے کہ ہماری اکانومی ایسی ہے،کچھ عرصہ، ایک سال ، دو سال، دس سال ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ چلنا پڑے گا، ہم نے اپنے ملک کو اس میں سے نکالنا ہے، ایک پلان بنائیں، پی ٹی آئی والے بھی دیں، مسلم لیگ (ن) والے بھی دیں، پیپلزپارٹی والے بھی دیں، بدقستمی سے یہ مجھے ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کہیں نہیں جارہی ،پیپلزپارٹی قیادت کو اسی تنخواہ پر کام کرنا ہوگا، حنیف عباسی کا دعویٰ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت چھوڑ کر کہیں نہیں جارہی ۔ پیپلزپارٹی قیادت نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے ۔ سی پیک ختم کرنے کیلئے 10 لاکھ ڈالرز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر خرچ ہو رہے ہیں۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔ اور پیپلز پارٹی کل بھی ہمارے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور پرسوں بھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا اور صدر پیپلز پارٹی کے ہیں۔ اور ہمارے لیے آصف علی زرداری قابل احترام ہیں۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم پیپلز پارٹی سے لڑیں اور یہ حکومت اپنے باقی 4 سال پورے کرے گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی ایسی بات ہونی نہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے کچھ ہونا نہیں اور ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ان کو موقع دیں۔ آپ کے بغیر ہماری حکومت نہیں رہے گی تو پھر آپ کی بھی نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پرفارمنس پر بات کروں گا نہ کسی کو برا کہنا ہے اور نہ ہی کسی سے لڑائی لڑنی ہے جبکہ لوگ بدعائیں کر رہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کوئی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے باہر تو کوئی ورلڈ بینک کے باہر جا کر مظاہرے کر رہے تھے۔ اس سال ہمارا ترسیلات زر 35 ارب ڈالر کا ٹارگٹ ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہجعفر ایکسپریس پر حملے کی دنیا نے مذمت کی لیکن جعفر ایکسپریس پر حملے پر پی ٹی آئی وہی زبان بول رہی تھی جو بھارتی چینل کی تھی۔ بھارت نے سی پیک کو ختم کرنے کیلئے ہر مہینے ایک ملین ڈالر رکھا ہوا ہے اور یہ ایک ملین ڈالر پی ٹی آئی والوں پر خرچ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت باہر بیٹھ کر ان کو سپورٹ کر رہا ہے جبکہ کچھ طاقتیں اور بھی ہیں جو ان کے پیچھے کھڑی ہو جاتی ہیں۔ لیکن ہمیں کھل کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید ہوگی