2025-03-30@13:15:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1999
«ایسا کوئی»:
سٹی 42 : پاکستان اور نیپال میں لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر پاکستان، نیپال اور دنیا بھر میں مقیم مسلم کمیونٹیز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سفیر فیصل بٹ نے اس بابرکت جشن کے دوران امن، ہمدردی اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "ریپبلک آف لبرلینڈ کی جانب سے، میں پاکستان اور نیپال کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ عید تمام خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم سخاوت، رواداری اور بھائی چارے کی ان اقدار کی قدر کریں جو اس مقدس موقع کی...
کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، 5 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں ہے، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقامی کنسٹرکشن کمپنی ٹیوب ویل کےلیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کر رہی تھی، کہ وہان اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ کراچی: کورنگی کراسنگ پر آگ21 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکیکراچی کے...
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔ حساس عمارتوں میں اسپانئپرز، شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے موقع پر بلوچستان پولیس نے کوئٹہ کی سکیورٹی کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ کوئٹہ کے لئے عیدالفطر کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہر میں اڑھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائپر تعینات کئے جائیں گے۔ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات ہیں۔...
سڈنی( نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کا ایک دور دراز قصبے میں ڈاکٹر کی پوسٹ کے لیے منہ مانگی تنخواہ دی جا رہی ہے لیکن وہاں کوئی نہیں جانا چاہ رہا۔ ڈاکٹر کی اس پوسٹ کے لیے 6,80,000 آسٹریلوی ڈالر ($4,28,000) تک کی تنخواہ، مفت رہائش اور ایک کار کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ اس قصبے کا واحد ڈاکٹر جلد ہی وہاں سے جا رہا ہے اور اتنی پرکشش تنخواہ و مراعات کے باوجود وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں جانا چاہتا۔ ریاست کوئنزلینڈ کے دور افتادہ قصبے جولیا کریک، جس کی آبادی 500 نفوس پر مشتمل ہے ایک فیملی فزیشن کی تنخواہ ریاستی دارالحکومت برسبین کے مقابلے میں تقریباً دُگنی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ برسبین یہاں سے 17 گھنٹے...
خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر کھیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ سے متعلق نئی اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں کا کہنا ہے کہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 8 اپریل کو ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نمائشی میچ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا درمیان میچ کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبر! صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نمائشی میچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا۔...
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی اور کارروائی کے دوران...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے کوئی خطرہ نہیں، اگر ہمیں کوئی خطرہ ہے تو وہ ریاست سے ہے، اختر مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کے شرکا مستونگ کے قریب پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا تاہم سردار اختر مینگل اور دیگر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی...
بمبئی (نیوزڈیسک)آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ پہلے جب...
اگر عید یا کسی بھی تہوار کے موقع پرکیش مشین یعنی اے ٹی ایم خراب ہو جائے یا پھر اس میں پیسے ختم ہو جائیں تو صارفین کی پریشانی کا تو سب کو اندازہ اور تجربہ ہوگا مگر اس صورت میں بینکوں کو کس نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟ عید کے موقع پر باقی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوکری یافتہ افراد کی طرح بینک کے بھی تقریباً تمام عملے کی چھٹیاں ہوتی ہیں جبکہ عام دنوں کے مقابلے میں عید جیسے تہوار کے موقعوں پر اے ٹی ایم کا استعمال بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ جس کے سبب اکثر اے ٹی ایم کی خرابی یا پیسے ختم ہونے جیسی صورتحال کا سامنا یقیناً بہت سے...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کامیابی سے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں...
اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں 8 اپریل کو ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کردیا۔ پاکستان سپر لیگ سے قبل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات بھی طے پاگئے۔ تاہم،گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں کیچ کے لیے سہولیات کو ناکافی قرار دیا گیا، جس پر پی سی بی بی نمائشی میچ منسوخ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء)کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کے جانب روانہ کردی گئیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ شرکاء ، سردار اختر مینگل...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کی ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے متعدد افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ یہ ترقیاں آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس رولز 1977 اور پروموشن پالیسی 2015 کے تحت دی گئی ہیں۔ تاہم، تمام افسران کی تقرری ایک سال کی آزمائشی مدت سے مشروط ہوگی، اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ اگر کسی بھی افسر کی بائیو میٹرک حاضری غیر تسلی بخش رہی یا کارکردگی مطلوبہ معیار پر پوری نہ اتری تو اس کی ترقی منسوخ کی جا سکتی ہے۔حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ترقی پانے والے...

فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔ دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا...
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی) مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ کے شرکا مستونگ کے قریب پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، تاہم سردار اختر مینگل اور دیگر محفوظ رہے۔ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں اور دھرنے پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک ’لانگ مارچ‘ کا اعلان کیا تھا، تاہم کوئٹہ انتظامیہ نے بی این پی-مینگل کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے مارچ اور موٹر سائیکل سواروں نے جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے مینگل کے...
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
بیجنگ :بوآؤ فورم فار ایشیا کی 2025 کی سالانہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ چار دنوں میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 2,000 نمائندے بحیرہ جنوبی چین کے ساحل پر جمع ہوئے اور دانش مندی کا تبادلہ کیا۔ ڈیلوئٹ چائنا بورڈ کی چیئر پرسن جیانگ ینگ نے کہا کہ “چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کی پاسداری کی ہے، ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران عالمی معیشت میں ایشیا کے حصے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایشیا کی معاشی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع...

کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو اس کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے. لاہورہائی کورٹ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت تفصیلی فیصلہ میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے .(جاری ہے) مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیے تھے ملزم نے اسی دن رقم اپنے اور اپنی بیوری کے...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا...
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کے عملے کی جبری برطرفی کے معاملے پر ایک وفاقی جج نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی آٹھ دہائیوں پرانی امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس کو ختم کرنے کی کوششوں کو روک دیا، اور اس اقدام کو ’’من مانی اور غیر معقول فیصلہ سازی کا ایک کلاسیکی کیس‘‘ قرار دیا ہے۔ جج جیمز پال اوٹکن نے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کو، جو وائس آف امریکہ چلاتی ہے، 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈنگ...
کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بی این پی کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے میں دھماکہ دھرنا گاہ سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہی، سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کے جانب روانہ کردی گئیں۔ Post Views: 1
فائل فوٹو کوئٹہ میں عیدالفطر کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے لیے عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، اس موقع پر شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائیپر تعینات کیے جائیں گے، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار ابھی بھی تعینات ہیں۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی: بلال اظہر کیانیوزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سورس بحال ہو جائے گی۔ ایس ایس پی...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان آصف زرداری کو خط دیا۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور نے خط میں لکھا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، ضم اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا لیکن ابھی تک اس آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔انہوں نے لکھا کہ سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جوغیر آئینی ہے، مالی وسائل کی تقسیم کے لیے 10 واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف سابق چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی تھی۔ رسل ڈومینگو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔ اس موقع پر فرنچائز کے سی ای او...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے خط کے جواب پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا جس میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، یا تو ہمیں بیٹھ کر بات کرنی ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔ امریکی صدر...
اسلام آباد (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پا کستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ ، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی(ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔ جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب...
سابق وزیر حسن بلوچ نے بتایا کہ پولیس، بی سی اور سکیورٹی فورسز نے رہنماؤں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔ اختر مینگل کے مطابق قیادت پر شیلنگ اور فائرنگ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں پر کوئٹہ کے داخلی علاقے لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر کوئٹہ پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر دی، جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز بھی بند اور داخلی راستوں کو کنٹینرز سے بند کر دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کے مطابق بی این پی کی قیادت اور کارکنان لکپاس میں ٹول پلازہ کے قریب سردار اختر مینگل کے قافلے کے استقبال کے لئے جمع ہوئے تھے۔ جہاں سابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی...
اسلام آباد: وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے ملاقات کی اور بتایا کہ ڈینش کمپنی بی آر آئی ایم ایم 100 پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ڈینش ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے ڈینش ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سے مستفید ہو کر معدنی وسائل کے پروسیسنگ کو بہتر بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی...
ریلی میں مختلف مکاتب فکر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، علامہ رمضان توقیر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعۃ الوداع کے موقع پر القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت معروف عالم دین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجوانوں، بزرگوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغاز کوٹلی امام حسینؑ سے ہوا، جو ڈیرہ بنوں روڈ پر پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی اور ٹیکس چوری کی نشان دہی کے لیے فیلڈ فارمشنز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات اور دو ڈائریکٹرز کے دفاتر کے قیام کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ڈائریکٹوریٹ ملک میں محصولات کے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی، مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کے خلاف مزید مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط میں کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹا کی 57لاکھ آبادی اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکی ہے۔ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے باوجود اس کے حصے کے مالی وسائل مرکز کے پاس ہیں، ساتواں این ایف سی ایوارڈ 2010 میں جاری کیا گیا جس میں 25ویں ترمیم کے بعد کوئی ردوبدل...
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا کوئٹہ پہنچے پر استقبال کیا،ٹرین کا مقررہ وقت ساڑھے 5 بجے تھا، جعفر ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے کوئٹہ پہنچی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی اور ٹیکس چوری کی نشان دہی کے لیے فیلڈ فارمشنز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات اور دو ڈائریکٹرز کے دفاتر کے قیام کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ڈائریکٹوریٹ ملک میں محصولات کے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی، مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کے خلاف مزید مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے لیے قائم کیا گیا...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صدر مملکت کو خط، این ایف سی اجلاس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط میں کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹا کی 57لاکھ آبادی اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے باوجود اس کے حصے کے مالی وسائل مرکز کے پاس...
سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 500 نان فارمل ایجوکیشن مراکزر قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے، نان فارمل ایجوکیشن طریقہ کار کے تحت پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار بچوں کو 30 ماہ میں پرائمری تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار آؤٹ آف اسکول چلڈرن کو 30 ماہ میں پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ منصوبہ کے حصول کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ زاہد علی عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر، کرکیولم ونگ، اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ...
آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کیلئے ایک بری خبر سامنے آگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ پہلے...
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے. پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں...
سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 500 نان فارمل ایجوکیشن مزاکر قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار اسکول نہ جانے والے بچوں کو 30 ماہ میں پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ منصوبہ کے حصول کےلیے شراکت داروں کے ساتھ کراچی میں منعقدہ تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ زاہد علی عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت۔چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر، کرکیولم ونگ اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر STEDA رسول بخش شاہ، ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (LNFE) سندھ عبدالجبار مری، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن مولابخش شیخ، ڈپٹی چیف ایڈوائزر JICA عابد گل اور دیگر متعلقہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ملنے کی تصدیق کر دی۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔(جاری ہے) ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی،کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔پاکستان کے ساتھ37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو...
بھارت(نیوز ڈیسک)آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کیلئے ایک بری خبر سامنے آگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ ...
بوآو ایشیائی فورم: ہم جو سمندر کو اکٹھے دیکھ رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :رومانوی چیز سمندر نہیں، بلکہ ہم ہیں جو سمندر کو اکٹھے دیکھ رہے ہیں”، یہ چینی ادب کے نوجوانوں کا سمندر کے کنارے کھڑے ہو کر کہا جانے والا رومانوی جملہ ہے۔ ہر سال بہار کے موسم میں، چین کے ہائنان صوبے کا چھوٹا سا قصبہ بوآو عالمی سیاسی و تجارتی اشرافیہ کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ 2001 میں قائم ہونے کے بعد سے، بوآو ایشیائی فورم ایشیا کے سب سے بااثر اعلیٰ سطحی مکالمے کے پلیٹ فارمز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے، اور اسے بین الاقوامی نقشے پر ایشیا کی آواز کے “انکیوبیٹر” کے...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: آئی ایم ایف وفد نئے مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان آئے گا پاکستان کے ساتھ 37 ماہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیےکرنےکی تجویز دی ہے جب کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی حکومت اپریل تا جون کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی جاچکی ہے۔...
کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ جولی کوزیک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج عباس شاہ نے کی۔ جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے وحید مراد سے کیا میٹریل برآمد کیا ہے؟ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی بات کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ وحید مراد کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ میرے مؤکل نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بات چیت کا آغاز عید کے فوراً بعد ہو رہا ہے۔ بجٹ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا ایک تکنیکی مشن متوقع طور پر 4 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں بجٹ کے اہداف کا تعین کیا جائے گا اور ریونیو اقدامات سمیت بجٹ کے امور پر اتفاق رائے کے بعد ہی آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس اپریل کے اواخر یا مئی کے آغاز میں ممکن ہے جس میں پاکستان کے لئے قرض کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پچھلے تین ہفتوں میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے، یہ وہ رقم تھی جو بینکوں کی جانب سے عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی تھی۔ اقتصادی ماہرین نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ دراصل یہ معاہدہ معیشت کو ٹریک پر رکھے گا...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اب اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور تجاویز کو فائنل کیا جائے گا، جس میں آمدنی کے ذرائع اور اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات، تمباکو اور مشروبات سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم آئی ایم ایف نے زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا تاہم تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز تحصیل خار کے علاقہ ٹانگ خطا پل کے قریب ایس ایچ او تھانہ خار رشید احمد کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ پولیسک ے مطابق دھماکے میں ایس ایچ او ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جماعت کی سابق عہدیداروں کے ذریعے پنجاب میں تنظیم توڑنے کی کوشش کی، ایم کیو ایم کا الزام، شدید مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پنجاب نے عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے پنجاب کی تنظیم کو توڑنے اور سابق پارٹی راہنمائوں کو دباؤ کے ذریعے اپنی جماعت میں شمولیت کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے کردار کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کے مخلص ترین کارکنان (جنہیں بغیر پیشگی بتائے شمولیت کا اعلان کرانے کی کوشش کی گئی) نے اس غیر سیاسی اور غیر اخلاقی حرکت پر سابق وزیراعظم اور اپنے...
نجی میڈیکل کالجوں کی فیس میں کمی کرتے ہوئے حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے فیس حد مقرر کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی برائے میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز، جس کی سربراہی نائب وزیر اعظم کر رہے ہیں، نے آج ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، یہ اقدام پاکستان میں طبی تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانے کی سمت ایک بڑا سنگ میل ہے۔ نجی میڈیکل کالجوں میں بڑھتی ہوئی فیسیں عوام، طلبہ اور والدین کے لیے...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔آئی ایم ایف کی منظوری سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو...
سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 749 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے ۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 52 ڈالر فی اونس ہے۔
---فائل فوٹو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی حکومت پر کڑی تنقیدانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔قو ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جنوری کو نوٹی فکیشن کے ذریعے افغان باشندوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے نکل جانے کا کہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے 2023ء سے 2025ء کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بے دخل کیا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کا نام ملتان سلطانز کے فرنچائز مالک کو پسند نہ آیا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر کے نام کو ترانہ گانے کیلئے فائنل کیا، جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے انسٹاگرام پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے گلوکار کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان میں بہت سے شاندار آرٹسٹ موجود ہیں لیکن تقریباً آدھے سے زائد پی ایس ایل آنتھم ایک ہی 'مڈل ایجڈ' گلوکار کو دیے گئے ہیں''۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری سے اب وزیراعظم بجلی...
-— فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں بلیلی روڈ پر 1 ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کی کوسٹل شاہراہ کے قریب سے 20 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دعا ہے کہ عید اور عید سے پہلے جو چند دن ہیں اللہ اس کو پرامن طور سے گزارے، مقدس مہینے میں پاکستانیوں کا بہت خون بہا ہے، خاص طور علماء کا اور جو ہمارے فوجی بھائی ہیں ان...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور عام آدمی نے بوجھ برداشت کیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 کھرب روپے اضافی وصول کئے جاچکے ہیں۔ ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنار کرنا ایک طویل جدوجہد ہے۔ ہمیں قرضوں کو ختم کرکے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ پاکستان بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا۔ رمضان پیکج کے حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ کا اجراء کیا گیا، پیکج کے تحت 20ارب روپے میں سے 60فیصد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کا وعدہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکا، جو اس وقت 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے پہلے 2 سالہ جائزے پر عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) پر بات چیت کر رہا ہے۔ سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے بجلی کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے اُن کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جواب جمع کرائیں کہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع اور جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے؟ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت طلب کر لیا، اسلام آباد...
ابن انشا نے کہا تھا چلتے ہو تو چین کو چلیے! اور ہم نے بھی ابن انشا کی اس بات کو مان کر رخت سفر باندھا اور اُڑن کھٹولے میں چین کی اور نکل لئے! یہاں آ کر معلوم ہوا کہ ابن انشاء کے سفر اور ہمارے سفر کی شروعات ایک سی ہے۔ اپنی کتاب کے صفحہ اول پر ابن انشا نے لکھا تھا۔ ‘ہم کیا اور ہمارا جانا کیا؟ جہاز پر بیٹھے اور زمین کی طنابیں کھینچ لیں۔ اندرون چین بھی اُڑن کھٹولے اور دھوئیں کی گاڑی سے واسطہ رہا۔ یہ بھی کوئی سیاحت ہے۔ نہ سر میں گرد نہ پاؤں میں آبلہ’ ( ابن انشا) آج بھی بات کچھ ایسی ہی ہے۔ اس سفر میں نہ تو سر...
دہشت گردی اور مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے منی بجٹ آرہا ہے لیکن پہلی بار ایسا نہیں ہوا، کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا ہے ، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے ، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کابینہ اجلاس میں آج خصوصی طور پر معاونین خصوصی کو بھی مدعو کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر کابینہ ارکان نے اظہار ہمدردی کیا...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایازخان کا کہنا ہے کہ حکومت کی پرفارمنس سے یقین کریں آئی ایم ایف حیران ہے اور ہم ساتھ پریشان بھی ہیں، ہم صرف حیران نہیں ہیں، اتنی اچھی پرفارمنس ہو گئی ہے، اس سے زیادہ ہمیں اور کیا چاہیے کہ قسط لے دی اور مبارک دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب سے بڑا نقطہ جو نہیں سمجھ آ رہا کہ معیشت، باقی تو چیزیں ہماری ہیں ہی گڑبڑ،تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ جو کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہے، اگر ہم اسی طرح آئی ایم ایف کی شرائط مانتے رہے تو...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے گرفتاری کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے اپنا احتجاج دوسرے مرحلے میں داخل کرتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں قائم پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے۔ بی این پی مینگل کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، قلات، خضدار، نوشکی اور دالبندین سمیت دیگر علاقوں کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں بی وائی سی اور بی این پی مینگل کے کارکنان شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان، اے این پی کی حمایت خضدار، نوشکی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید...
ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور مجرمانہ غفلت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ان سے کراچی میں بڑھتے ہوئے مہلک ٹریفک حادثات پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2025ء کے آغاز سے 207 اموات اور 2,623 افراد زخمی ہوچکے ہیں، انہوں نے مالیر ہالٹ حادثہ، حاملہ خاتون، شوہر اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اے پی پی ایمپلائز یونین کے سالانہ انتخابات میں طارق چوہدری کو صدر، شمائلہ نورین اور سہیل اقبال چیمہ کو نائب صدور، محمد قاسم کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت ادارے کی بہتری، کارکنان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات ادارے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے...
پشاور(نیوز ڈیسک)8 اپریل کو پشاور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے نمائشی میچ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں 8 اپریل کو پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ارباب نیازاسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور پچز سے غیرمطمئن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ ارباب نیاز اسٹیدیم کی غیر معیاری آوٹ فیلڈ، پچز اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز کے مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ریکی ٹیم نے انتظامات پر رپورٹ...

ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنارکرنا ایک طویل جدوجہد ہے،وزیراعظم کا آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اورعام آدمی نے بوجھ برداشت کیا،گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 کھرب روپے اضافی وصول کئے جاچکے ہیں،ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنارکرنا ایک طویل جدوجہد ہے،ہمیں قرضوں کو ختم کرکے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا،پاکستان بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا،رمضان پیکج کے حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ کا اجراء کیا گیا، پیکج کے تحت 20ارب روپے میں سی60فیصد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ...
پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب ایک طرف مغربی دنیا سے فلسطین کے حق میں توانا آواز بلند ہورہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کے شہریوں کا اسرائیل کا دورہ تشویشناک ہے، حکومت وقت ان تمام افراد کو فی الفور گرفتار کرے اور ان کے خفیہ نیٹ ورک کو آشکار کرے، اسرائیل سے کسی بھی قسم کے روابط قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلمانان جہاں سے غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 27 رمضان المبارک جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا جبکہ پاکستان کی مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نکالی جائے گی، حکومت...
حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا، وزیراعظم شہبازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا ہے، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔ یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ، سیکریٹری فنانس، نائب وزیراعظم، وزیر منصوبہ بندی اور دیگر کو مبارک باد دی اور کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے سب مبارک باد کے مستحق ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی گئی، مخالفین نے ڈھنڈورے...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صحافی وحید مراد کی پیشی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صحافی وحید مراد کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا، جہاں ایف آئی اے نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وحید مراد کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر زبردستی داخل ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیا۔ وحید مراد کا کہنا ہے کہ انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیے جانے سے قبل ان کی ساس پر بھی تشدد کیا گیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ کریں گے۔ دوران سماعت،...
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس ناکے پر شہری کی جانب سے پولیس حکام کو رشوت دینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی جب کہ ڈی ایس پی مبشر اعوان نے شہری پر مقدمہ درج کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق ناکے پر پولیس جوانوں کو رشوت دینے پر مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور کو بخت شاہ گرفتار کرلیا گیا، صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر کڑی نگرانی جاری ہے، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ اشتہاری پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار تھا، بس ڈرائیور نے رشوت کی پیشکش کی، بس میں قتل کا اشتہاری ملزم سوار تھا، ملزم ایک سال سے روپوش تھا، ملزم وقاص پر مقدمہ 1220/24 تھانہ خانقاہ ڈوگراں (شیخوپورہ) میں درج ہے۔ ایس پی...

آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ طے پانیوالے معاہدے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار رہا۔ دن رات کی محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئی ایم ایف شہباز شریف
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر کراچی میں بڑھتے ہوئے مہلک ٹریفک حادثات پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف جسٹس کے نام خط میں طحہٰ احمد خان نے کہا کہ کراچی میں 2025 کے آغاز سے 207 اموات اور 2,623 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ملیر ہالٹ حادثے میں حاملہ خاتون، شوہر اور نوزائیدہ بچے کی المناک موت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ ملیر ہالٹ سانحے پر فوری کارروائی کی جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ طحہٰ احمد خان نے لکھا کہ سندھ حکومت کچی شراب پی کر...
ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ان سے کراچی میں بڑھتے ہوئے مہلک ٹریفک حادثات پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2025 کے آغاز سے 207 اموات اور 2,623 افراد زخمی ہوچکے ہیں، انہوں نے مالیر ہالٹ حادثہ، حاملہ خاتون، شوہر اور نوزائیدہ بچے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ طحہٰ احمد خان نے لکھا کہ مالیر ہالٹ سانحے پر فوری کارروائی کی جائے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، سندھ حکومت کچی شراب پی کر مرنے والوں کو معاوضہ دیتی ہے، کراچی کے شہریوں کو کیوں نہیں؟ غیر...
اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے کامیاب مذاکرات کیے۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق آئی ایم ایف کو سالانہ ٹیکس ہدف میں 600 ارب روپے کی کمی پر راضی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت نے بجلی قیمتوں کے پیکج کے حوالے سے آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کر کے قابل تعریف کام کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا...
صدر ایف پی سی سی آئی کا آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے کامیاب مذاکرات کیے۔عاطف اکرام شیخ کے مطابق آئی ایم ایف کو سالانہ ٹیکس ہدف میں 600 ارب روپے کی کمی پر راضی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت نے بجلی قیمتوں کے...
2022ء میں حکومت نے وزارت اطلاعات کے ذریعے عمارت پر دوبارہ دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سٹی ایسٹ سمیت پولیس کے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام سرینگر پریس کلب میں پولیس اسٹیشن اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے دفاتر قائم کرنے پر بڑھتی ہوئی میڈیا تنقید کے بعد عمارت پر قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے سرینگر پریس کلب کو اس کے اصل مقام پر بحال نہ کرنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 21 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم اور دیگر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کیس میں فوری ریلیف نہیں مل سکا، دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور آئی جی اسلام آباد فریقین میں شامل ہیں۔دورانِ سماعت وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اگر نوٹیفکیشن معطل نہیں کرتی تو ہراساں کرنے سے روکے۔ الیکشن کمیشن نے 24سابق ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیدیا عدالت نے شیخ وقاص...
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے دسویں ایڈیشن کے آفیشل اینتھم کی پرفارمنس کے لیے معروف گلوکار علی ظفر کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ کے آفیشل پیج کے ذریعے کی۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Super League (@thepsl) علی ظفر کا پی ایس ایل کے ساتھ طویل تعلق رہا ہے، کیونکہ انہوں نے لیگ کے کچھ سب سے مشہور گانے پیش کیے ہیں۔ ان کا 2017 کا ترانہ ’اب کھیل جمے گا‘ پاکستان کے سب سے مشہور کرکٹ ترانوں میں سے ایک سمجھا...
شام نے ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دیکر گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پرنس عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں شام کے عمر السومہ نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی بعدازاں دوسرے ہاف میں احمد فقا نے گول اسکور کرکے فتح یقینی بنادی۔ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر قیادت پاکستان فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے گروپ ای میچ میں شام کے ہاتھوں پہلی شکست کھائی۔ گروپ ای کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ شام ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیا ہے، اسی طرح میانمار اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی کو چیلنج کردیا گیا، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم اور دیگر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کیس میں فوری ریلیف نہیں مل سکا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 21 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔ دورانِ سماعت وکیل نے استدعا کی کہ عدالت...
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں محکمہ جیل خانہ جات میں تاریخی ریفارمز کیے جن سے اسیران، اہلخانہ اور سوسائٹی سب کا فائدہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پروفیشنل سروس کنڈکٹ بارے نوجوان افسران کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کیریئر کی ابتداء سے ہی اپنے کام پر توجہ دیں اور اپنی سمت درست رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کرنیوالے 17 انڈر ٹریننگ اے ایس پیز ان دنوں تربیت کیلئے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیساتھ منسلک ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نوجوان افسران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی...
برطانوی محکمہ صحت نے فلو اور کورونا وائرس کو وبائی امراض کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کے لیے کہا ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنس کی واچ لسٹ کے مطابق کچھ ایسے وائرس ہیں جن میں عالمی وبائی مرض کہا جاسکتا ہے، جیسے کوویڈ – جبکہ دیگر ایسی بیماریاں ہیں جن کا کوئی موجودہ علاج نہیں ہے یا ان کا کوئی خاص نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یوکے ایچ ایس اے) کے مطابق ایویئن، یا برڈ، فلو فہرست میں شامل ہے، اور ساتھ ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں جو موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتے...
SAUDI ARABIA: اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی پاکستانی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے گروپ ای کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں تجربہ کار شامی ٹیم کے ہاتھوں 0-2 سے ہار گئی۔ سعودی عرب کے پرنس عبداللہ بن جلاوی فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے گروپ ای کے اس میچ میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ شام کی جانب سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں احمد فاقا نے اسکور کیا، دوسرا گول 56 ویں منٹ میں عمرالسومه نے اسکور کیا. ایشین زون کی مجموعی طور پر 24 ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2027 میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، گروپ ای میں شامل شام، میانمار، افغانستان اور...
ویب ڈیسک : 7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا...