وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی اور ٹیکس چوری کی نشان دہی کے لیے فیلڈ فارمشنز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات اور دو ڈائریکٹرز کے دفاتر کے قیام کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ڈائریکٹوریٹ ملک میں محصولات کے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی، مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کے خلاف مزید مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ اقدامات محصولات میں کمی کا سبب بننے والی پیچیدگیاں دور کرنے اور ٹیکس وصولی کے عمل میں غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات کسٹمز متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر اداروں کے ساتھ کسٹمز سے متعلق معاملات پر بھی رابطہ رکھیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے ڈائریکٹوریٹ کے تحت ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کسٹمز کے فیلڈ دفاتر اور صوبائی حکام کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن یقینی بنائیں گے اور محصولات کی وصولی میں موجود خامیوں کی نشان دہی کرکے ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔
مزید کہا گیا کہ مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ روکنے کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز اکیڈمی پاکستان کے لیے خصوصی تربیتی کورسز اور ورکشاپس ترتیب دینے میں بھی معاونت کرے گا تاکہ کسٹمز افسران اور اہلکاروں میں مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس تمام عمل کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل کریں گے، جو ممبر کسٹمز آپریشنز کو رپورٹ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
سنجے دت نے 25 سال بعد سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 25 سال بعد ایک فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔
سنجے دت ہفتے کو ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر موجود تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے مستقبل کے پروجیکٹ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی۔
سنجے دت نے میڈیا سے کہا، ’’آپ نے ’ساجن‘ دیکھ لی، ’چل میرے بھائی‘ دیکھ لی، اب ہم دونوں کی ’ٹشن‘ دیکھیے۔ میں فلم کےلیے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے یہ سوچ کر بھی خوشی ہورہی ہے کہ میں 25 سال بعد اپنے چھوٹے بھائی (سلمان خان) کے ساتھ کام کروں گا۔‘‘
یاد رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت بالی ووڈ کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں نے پہلے بھی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے پانچویں سیزن کو مشترکہ طور پر ہوسٹ کیا تھا۔
سنجے دت آخری بار اسٹریمنگ فلم ’گھڑچڑی‘ میں نظر آئے تھے۔ ان کی نئی فلم ’دی بھوتنی‘ ایک ایکشن انٹرٹینر فلم ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پروجیکٹ ان کے اور سلمان خان کے درمیان طویل عرصے بعد ہونے والا ایک اہم تعاون ہوگا۔
دونوں اداکاروں کی آخری مشترکہ فلم 1999 میں ریلیز ہونے والی ’چل میرے بھائی‘ تھی۔ اس سے قبل وہ 1991 کی سپر ہٹ فلم ’ساجن‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔