اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیےکرنےکی تجویز دی ہے جب کہ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی حکومت اپریل تا جون کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی جس کی آئی ایم ایف کی جانب سے بھی منظوری دی جاچکی ہے۔

سیالکوٹ میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حکومت نے

پڑھیں:

1 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے: لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس بلانے میں مجرمانہ غفلت کر رہی ہے، گوادر میں مسافروں کی شناخت پر قتل قابل مذمت اور انسانیت پر بڑا ظلم ہے۔

رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے حالات پر 14اپریل کو قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم قرضوں کے خاتمے کے بجائے قرضے بڑھانے کے لیے جان لڑا رہے ہیں جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں: وزیرخزانہ
  • حکومت نے بجلی سستی کرنے کی سمری نیپرا کو ارسال کردی
  • بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی، حکومتی سمری نیپرا کو ارسال
  • چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مزید مہنگی کر دی
  • سندھ میں عید الفطر پر قیدیوں کو 120دنوں کی رعایت دینے کی منظوری
  • 1 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے: لیاقت بلوچ
  • وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے نیپرا سے رجوع
  • ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع
  • خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان