لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس ناکے پر شہری کی جانب سے پولیس حکام کو رشوت دینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی جب کہ  ڈی ایس پی مبشر اعوان نے شہری پر مقدمہ درج کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ناکے پر پولیس جوانوں کو رشوت دینے پر مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور کو بخت شاہ گرفتار کرلیا گیا، صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر کڑی نگرانی جاری ہے،  قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ اشتہاری پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار تھا، بس ڈرائیور نے رشوت کی پیشکش کی، بس میں قتل کا اشتہاری ملزم سوار تھا، ملزم ایک سال سے روپوش تھا، ملزم وقاص پر مقدمہ 1220/24 تھانہ خانقاہ ڈوگراں (شیخوپورہ) میں درج ہے۔

ایس پی موبائلز اسکواڈ نے ڈی ایس پی مبشر اعوان اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ  موبائلز سکواڈ ناکوں پر تعینات جوان جانفشانی، ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں، شہری پولیس کا ساتھ دیں، شارٹ کٹ کیلئے رشوت کا سہارہ نہ لیں، کرپٹ پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اانسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد  نے کارروائی کرکے  ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا جس کی  شناخت علی اکبر کے نام سے ہوئی۔

بیان کے مطابق ملزم کو چکوال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو سٹڈی ویزہ پر امریکہ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم اور دیگر ساتھیوں نے مذکورہ رقوم نقد اور بینک اکاونٹس میں وصول کیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم نے شہری کو امریکہ براستہ دبئی بھجوانے کے معاملات طے کیے، تاہم ملزم شہری کو دبئی بھجوانے کے بعد روپوش ہو گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کے والد کے گرد قانونی گھیرا تنگ
  • لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • گلی میں کھیلتی 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • مظفر گڑھ: رشوت خور ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
  • صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ   
  • صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا
  • بہن کا رشتہ نہ دینے پر نوجوان  قتل؛ ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار
  • اسلام آباد: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
  • سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج