جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ پہنچ گئی، ڈی ایس ریلوے نے مسافروں کا استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا کوئٹہ پہنچے پر استقبال کیا،ٹرین کا مقررہ وقت ساڑھے 5 بجے تھا، جعفر ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے کوئٹہ پہنچی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انتظامات کئے ریلوے حکام سکیورٹی کے
پڑھیں:
عید سے پہلے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات
سٹی42: عید الفطر سے پہلے راولپنڈی میں پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کر لئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسر ڈیوٹی سرانجام دیں گے،
700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں۔
پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
چاند رات پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 30 خصوصی پکٹس قائم کی ہیں۔
خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،۔
ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ بھی فرائض سرانجام دیں گے،
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کے فرائض سرانجام دیں گے،
سی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر فوک پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،۔ انہوں نے کہا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا،
Waseem Azmet