لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایازخان کا کہنا ہے کہ حکومت کی پرفارمنس سے یقین کریں آئی ایم ایف حیران ہے اور ہم ساتھ پریشان بھی ہیں، ہم صرف حیران نہیں ہیں، اتنی اچھی پرفارمنس ہو گئی ہے، اس سے زیادہ ہمیں اور کیا چاہیے کہ قسط لے دی اور مبارک دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سب سے بڑا نقطہ جو نہیں سمجھ آ رہا کہ معیشت، باقی تو چیزیں ہماری ہیں ہی گڑبڑ،تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ جو کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہے، اگر ہم اسی طرح آئی ایم ایف کی شرائط مانتے رہے تو پتہ نہیں کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو یا نہ ہو ہمارا اور آپ کا آخری پروگرام جلدی ہو جائے گا، جو غریب لوگ ہیں وہ جلد ی نمٹ جائیں گے، ملک کے اندر ہر معاملے میں طبقاتی تفریق ہے۔ 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ یہ کہنا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے پاکستان لانگ ٹرم اکنامک اسٹیبیلیٹی اچیو کر لے گا تو میرے خیال میں ہمارے جو ماضی کے تجربات ہیں، ماضی کو دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ ہو گا، پاکستان آئی ایم ایف کا موسٹ لوئل کسٹمر مانا جاتا ہے۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ بات سمپل سی ہے کہ جب ہم نے سات ارب ڈالر کا یہ قرضہ لیا تھا جس میں سے 1.

3ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ہمیں ملی اور دوسری کا ریویو ہو کر آج اس کی اسٹاف لیول کی آگئی ہے، ابھی تو آئی ایم ایف بورڈ نے بیٹھنا ہے، اب کلائمنٹ چینج پر ہمیں ایک ارب ڈالر ملنے جا رہے ہیں تو مجموعی طور پر ہماری جو اکنامک پوزیشن ہے اس میں استحکام تو آئے گا۔

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ آئی ایم ایف سے انھوں نے قرضہ تو لینا ہے ابھی بھی نعرہ لگائیں گے کہ کشکول توڑ دیں گے، آئی ایم ایف خود کہہ رہا ہے کہ گروتھ اوریئنٹڈ میکانزم ایسا بنایا جائے کہ گروتھ بھی ساتھ میں ہو، گروتھ ہو گی تب آپ کی جی ڈی پی کی گروتھ بھی بڑھے گی اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں گے ورنہ اسی طرح تو قرضوں پر رہیں گے کہ قرضے لیتے رہیں گے، عوام پر قرضہ چڑھتا رہے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ ا ئی ایم ایف تجزیہ کار نے کہا کہ

پڑھیں:

کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے : آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.3 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے. پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب ڈالر اقساط میں ملنے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رجب بٹ نے توہین مذہب کے الزام میں کس شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا ؟حیران کن خبر سامنے آگئی
  • نادرا کا گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام شروع
  • اے ٹی ایم سےپیسے نکالنے والے افراد کیلئے پریشان کن خبرآگئی
  • کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے : آئی ایم ایف
  • ترک ڈرامہ ارطغرل میں ویرات کوہلی کی اداکاری؟ مداح حیران
  • آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کی اجازت دیدی،تفصیلات سب نیوز پر
  • نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فنی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ،ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات و روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
  • شہروں کو عید کیلئے کورے نوٹ ملنا مشکل ہوگیا,شہری پریشان
  • ٹیکس ہدف کمی آفر نہ مان کر آئی ایم ایف کو حیران کر دیا: وزیراعظم
  • حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا، وزیراعظم