اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی اور ٹیکس چوری کی نشان دہی کے لیے فیلڈ فارمشنز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات اور دو ڈائریکٹرز کے دفاتر کے قیام کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ڈائریکٹوریٹ ملک میں محصولات کے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی، مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کے خلاف مزید مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ اقدامات محصولات میں کمی کا سبب بننے والی پیچیدگیاں دور کرنے اور ٹیکس وصولی کے عمل میں غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات کسٹمز متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر اداروں کے ساتھ کسٹمز سے متعلق معاملات پر بھی رابطہ رکھیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے ڈائریکٹوریٹ کے تحت ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کسٹمز کے فیلڈ دفاتر اور صوبائی حکام کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن یقینی بنائیں گے اور محصولات کی وصولی میں موجود خامیوں کی نشان دہی کرکے ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔
مزید کہا گیا کہ مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ روکنے کے لیے مؤثر اقدامات تجویز کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز اکیڈمی پاکستان کے لیے خصوصی تربیتی کورسز اور ورکشاپس ترتیب دینے میں بھی معاونت کرے گا تاکہ کسٹمز افسران اور اہلکاروں میں مس ڈیکلیئریشن اور انڈر انوائسنگ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس تمام عمل کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل کریں گے، جو ممبر کسٹمز آپریشنز کو رپورٹ کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ یکم اپریل 2025 سے نئی ایل پی جی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق  نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 2,443.37 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کردی گئیں، ایل پی جی صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت 2,930.71 روپے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر مقرر کی گئی جب کہ ایل پی جی کی فی کلو زیادہ سے زیادہ قیمت 248.37 روپے مقرر ہوگئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں پروڈیوسر پرائس، مارجن اور ٹرانسپورٹیشن شامل ہیں، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن 35,000 روپے فی میٹرک ٹن شامل شامل ہیں۔

 مارکیٹنگ مارجن 17,000 روپے، ڈسٹری بیوشن مارجن 10,000 روپے فی ٹن مقرر کردی گئی، ٹرانسپورٹیشن چارجز 8,000 روپے فی ٹن شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی
  • کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد
  • آزاد کشمیر میں افسران کی بڑے پیمانے پر ترقیابیاں، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، آئی ایم ایف
  • لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور آئی بی اے میں معاہدہ