صدر ایف پی سی سی آئی کا آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے کامیاب مذاکرات کیے۔
عاطف اکرام شیخ کے مطابق آئی ایم ایف کو سالانہ ٹیکس ہدف میں 600 ارب روپے کی کمی پر راضی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت نے بجلی قیمتوں کے پیکج کے حوالے سے آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کر کے قابل تعریف کام کیا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ زراعت، پراپرٹی اور دیگر شعبوں پر نئے ٹیکسز کے بجائے اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور اقتصادی بحالی کے لیے حکومتی کوششیں اطمینان بخش ہیں۔
انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری پر کام تیز کیا جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے وزیراعظم کی جانب سے معاشی پالیسیوں پر بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینے کے اقدام کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
عاطف اکرام شیخ نے امید ظاہر کی کہ بزنس کمیونٹی پرامید ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ قرض پروگرام پاکستان کے لیے آخری ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی ا ئی ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

کروڑوں کے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکار کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی کامیڈین اداکار شریاس تلپڑے نے خود پر لگے دھوکہ دہی کے الزام اور مقدمے پر اپنا ردعمل دے دیا۔

شریاس تلپڑے کے مداح حیران رہ گئے جب اداکار کا نام ملٹی اسکور چٹ فنڈ گھوٹالے میں آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان کے اور 14 دیگر افراد کیخلاف اتر پردیش میں دیہاتیوں کیساتھ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تاہم اب اداکار شریاس تلپڑے کی ٹیم نے اب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار پر لگے تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

شریاس تلپڑے کی ٹیم نے چٹ فنڈ گھوٹالے میں اداکار کے مبینہ ملوث ہونے پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ ’یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کسی شخص کی محنت سے کمائی گئی شہرت بے بنیاد افواہوں سے بے جا نقصان کا شکار دکھائی دیتی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Shreyas Talpade (@shreyastalpade27)

انسٹاگرام پر جاری پیغام میں مزید لکھا تھا کہ حالیہ رپورٹس جن میں مسٹر شریاس تلپڑے پر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے وہ مکمل طور پر جھوٹی، بے بنیاد ہیں‘۔

ان کی ٹیم مزید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دیگر مشہور شخصیات کی طرح گول مال ریٹرن کے اداکار کو بھی اکثر کارپوریٹ اور سالانہ تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے، جس میں وہ شرکت کرتے ہیں لیکن ان کا کسی کمپنی کے ساتھ ایسی کوئی وابستگی نہیں ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ ’یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ مسٹر تلپڑے کا کسی بھی دھوکہ دہی یا غیر قانونی کاموں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جیسا کہ الزام لگایا جا رہا ہے۔ تلپڑے کا نام ان بے بنیاد افواہوں سے دور رکھا جائے۔ شریاس تلپڑے ایک قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں جو دیانتداری، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Shreyas Talpade (@shreyastalpade27)

یاد رہے کہ گول مال اسٹار کا نام دی لونی اربن ملٹی اسٹیٹ کریڈٹ اینڈ تھرفٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ سے متعلق ایف آئی آر میں درج ہے۔ مذکورہ کمپنی نے مبینہ طور پر اتر پردیش کے مہوبا ضلع کے رہائشیوں سے دھوکہ دہی کی، اور مختصر وقت میں ان کی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا۔ 

22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کیخلاف دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں اس کمپنی فراڈ سے وابستہ ہونے کے الزام میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر نے متازعہ اقدامات پر ردعمل پر استعفیٰ دے دیا
  • کروڑوں کے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکار کا ردعمل سامنے آگیا
  • ڈالر کے مقابل روپیہ بتدریج استحکام کی جانب گامزن
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی، عاطف خان کو اہم عہدہ مل گیا
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی، عاطف خان کو اہم عہدہ مل گیا
  • دفتر خارجہ کا امریکہ میں پاکستان مخالف بل پر سخت ردعمل
  • کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں عید الفطر پر میڈیکل اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی
  • بیل آؤٹ پیکج، سٹاف لیول معاہدہ، 2.3 ارب ڈالر ملیں گے: پاکستانی معیشت بہتر ہوئی، آئی ایم ایف
  • لاہور قلندرز کے بعد فرینڈز آف قلندرز بنارہے ہیں تاکہ ہر شعبے کے ٹیلنٹ کو فروغ دیں، عاطف رانا
  • ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنارکرنا ایک طویل جدوجہد ہے،وزیراعظم کا آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار