اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے  اور عام آدمی نے   بوجھ برداشت کیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 کھرب روپے اضافی وصول کئے جاچکے ہیں۔ ملک کو معاشی  استحکام کی منزل سے ہمکنار کرنا ایک طویل جدوجہد ہے۔ ہمیں قرضوں کو ختم کرکے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ پاکستان بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا۔ رمضان پیکج کے حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ کا اجراء کیا گیا، پیکج کے تحت 20ارب روپے میں سے 60فیصد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعظم  نے وفاقی کابینہ کی طرف سے  چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے معاونین خصوصی سمیت وفاقی کابینہ کے تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کابینہ کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ شب سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، دیگر متعلقہ وزراء اور حکام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے دن رات کام کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار رہا۔ دن رات کی محنت اور ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ڈھنڈورے پیٹے تھے کہ منی بجٹ کے بغیر آئی ایم ایف آگے نہیں بڑھے گا۔ موجودہ حکومت نے ایک مشکل اور چیلنجنگ صورتحال جبکہ دو صوبوں میں دہشتگردی جاری اور مہنگائی عروج پر تھی، ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا اور حکومت کی انتھک کاوشوں کے باعث اتنا جلد یہ ہدف حاصل کرنا ممکن ہوا۔ دہشتگردی  اور مہنگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے۔ پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں  دی ہیں۔ کامیابی سے معاہدے کے طے ہونے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام میں صوبوں کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ زرعی ٹیکس کے بغیر آئی ایم ایف نے آگے نہیں بڑھنا تھا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں 1.

3ارب ڈالر کا آر ایس ایف بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے حوالے سے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کنٹری ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کا بھی بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ آئی ایم ایف نے جو ریونیوہدف دیا تھا ہم نے اس میں اضافہ کیا۔ اس حوالے سے تنخواہ دار طبقے کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ محصولات کی وصولی میں گزشتہ سال کی نسبت 26فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔ ٹیکس کولیکشن ٹو جی ڈی پی 10.8 پر آگئی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے 10.2 کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اسی طرح ٹیکس کولیکشن کا ہدف 10.9 کھرب روپے مقرر کیا تھا۔ آئی ایم ایف نے پیش کش کی کہ وہ اس میں کمی کردیتے ہیں لیکن میں نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں۔ جس پر آئی ایم ایف حیران رہ گیا۔ ٹیم ور ک کے نتیجہ میں ہم اسے 10.3پر لے آئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتھک محنت اور لگن سے کام کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔ ٹریبیونلز سے لے کر سپریم کورٹ تک کھربوں کے مقدمات عدالتوں میں ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے چینی کے سیکٹر کی نگرانی کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ چینی کے سیلز ٹیکس کی چوری پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال شوگر ملز سیکٹر سے اب تک 12 ارب روپے وصول ہوچکے ہیں۔ شوگر ملز سیکٹر سے 60 ارب روپے سے زائد محصولات کا ہدف ہے۔  سیمنٹ، تمباکو سمیت ہر سیکٹر کو اب ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل ہونا ہوگا۔ ٹیکس دینے سے ہی ملک چلتے ہیں۔ قرضے ختم کرکے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن  اور ترقی لازم و ملزوم ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی سکیورٹی فورسز، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جو لازوال قربانیاں دی جارہی ہیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے صدر پاکستان کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کو شاندار خدمات پر نشان پاکستان عطاکرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ تاریخ میں جو زیادتی ہوئی اس کا ازالہ تو نہیں کیا جاسکتا لیکن ان کی خدمات کی اعتراف سے ان کی روح کو تسکین پہنچی ہوگی۔
 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)  وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حجم بجلی صارفین کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کی سفارش پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) کو بیگاس پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں کو نظرثانی شدہ شرائط کے مطابق دستخط کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر وسل بلوئر پروٹیکشن اینڈ وجیلینس کمیشن ایکٹ، 2025 کی اصولی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی حدود میں انکم ٹیکس، سروسز پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز میں مزید ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔ یہ ترامیم ریسورس موبلائزیشن اور یوٹیلائزیشن ریفارم پروگرام کے  حوالے سے پالیسی ایکشنز کے طور پر کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ترامیم 2023 اور 2024 میں کی جا چکی ہیں۔ وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر کل وقتی اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس ریبیٹ کی بحالی کے حوالے سے انکم ٹیکس (سیکنڈ امنڈمینٹ) بل  2025 کی بھی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 11 مارچ 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔  وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 مارچ 2025 اور 21 مارچ 2025 کو ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی تاہم وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی منظور شدہ سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز سے متعلق مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مزید رائے لینے کے بعد سفارشات کو کابینہ کو دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اجلاس میںپیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین تک پہنچانے ، سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنزمشاورت کے بعد سفارشات دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم کی ہدایات پر بڑا اقدام، غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان

وزیراعظم کی ہدایات پر بڑا اقدام، غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ملک بھر میں معیاری بیجوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بیجوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تصدیق شدہ بیجوں کی دستیابی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت زرعی شعبے میں معیارات کے سخت نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس میں بیج کمپنیوں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کی روشنی میں نیشنل سیڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور وفاقی بیج سرٹیفکیشن ادارے نے اپنی سفارشات پیش کیں، این ایس ڈی آر اے کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کے مطابق اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے معیارات پر پورا نہ اترنے والی 392 بیج کمپنیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا، بورڈ کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر وزیرِاعظم کی ہدایات پر سخت فیصلوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک میں اعلی معیار کے بیجوں کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بیج کمپنیوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ، زرعی شعبے کی بہتری اور قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل فیصلے ہی زراعت کے شعبے میں بہتری اور کسانوں کی خوشحالی کی ضمانت ہیں، اور حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • رجب بٹ نے توہین مذہب کے الزام میں کس شخص کو اپنا وکیل مقرر کیا ؟حیران کن خبر سامنے آگئی
  • بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیراعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، محمد اورنگزیب
  • وزیراعظم کی طرف سے بجلی نرخوں میں کمی کا اعلان جلد متوقع ہے، وزیر خزانہ
  • شرح سود میں مزید کمی متوقع، وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان بھی جلد کریں گے، وزیر خزانہ
  • بجلی نرخوں میں کمی، وزیراعظم کی طرف سے اعلان جلد متوقع ہے؛ وزیر خزانہ
  • رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، بڑے فیصلے
  • وفاقی ٹیکس محتسب کی سفارش ‘  یونیورسٹی اساتذہ ‘ محققین کیلئے  2 5 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال 
  • وزیراعظم کی ہدایات پر بڑا اقدام، غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان
  • انکم ٹیکس میں رعایت، بڑی خبر آ گئی