اسلام آباد:

وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے ملاقات کی اور بتایا کہ  ڈینش کمپنی بی آر آئی ایم ایم 100 پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ڈینش ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے ڈینش ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سے مستفید ہو کر معدنی وسائل کے پروسیسنگ کو بہتر بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈینش سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی آسان بنانے کے لیے حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد کی پیش کش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے ڈینش کمپنیوں بشمول ایف ایل اسمتھ کو 8-9 اپریل 2025 کو ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر ڈینش کمپنی ایف ایل اسمتھ کی خدمات کو سراہا گیا جو پائیدار کان کنی کی ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایف ایل اسمتھ کے سیمنٹ کی پیداوار، معدنیات کی پروسیسنگ اور کاربن کے اخراج میں کمی کے جدید حل پاکستان کے اہداف کے مطابق ہیں جو کہ معدنی صنعتوں میں کارکردگی بڑھانے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے پر مرکوز ہیں۔

ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان کی توانائی کی منتقلی اور صنعتی ترقی کے لیے ڈنمارک کی حمایت کا اعادہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ ڈنمارک پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف ایل اسمتھ ایک تربیتی پروگرام بی آر آئی ایم ایم (بریڈشا ریسرچ انیشیٹو فار منرلز اینڈ مائننگ) کا آغاز کرے گی جس کے تحت 100 پاکستانی انجینئرز کو تربیت دی جائے گی، ایف ایل اسمتھ پاکستان کے معدنی شعبے میں پہلے ہی 5 شراکتی معاہدے کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینش کمپنیاں گرین مائننگ، آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن میں اپنی مہارت پاکستان کے ساتھ بانٹنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ پاکستان اپنے معاشی اور ماحولیاتی اہداف حاصل کر سکے۔

سفیر نے بتایا کہ ڈینش شپنگ کمپنی میرسک نے پہلے ہی گہرے سمندر کے بندرگاہ میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے اور گرین امونیا کے ساتھ جہازوں کی ری سائیکلنگ اور ری فیولنگ کے کام کا ارادہ رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ کے لیے

پڑھیں:

وائٹ ہاوس میں مسلمانوں کی افطاری ، ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستانی سفیر کی موجودگی پر اظہار تشکر

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں افطارڈنر دیا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ کی سرکردہ مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار ڈنر سے مختصر سا خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک۔ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان کی بڑی افادیت اور اہمیت ہے اور اس کی گہری تعلیمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ روحانی بالیدگی اور عبادت کا موسم ہے۔

لاہور پولو کلب سپر لیگ میں ایکوسٹار نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی سفارتی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ابراہیمی معاہدوں کو ایک سنگ میل قرار دیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں اور ان معاہدں سے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوئے جو خطے میں امن کا باعث بنیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی توثیق کو اہم قراردیا۔ صدرٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا، اس ضمن میں انہوں نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔ تقریب کے بعد صدر ٹرمپ نے کئی مہمان شخصیات بشمول سفیروں سے مختصر ملاقات اور مختصر بات چیت بھی کی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک
  • لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد 
  • تمام دوست ممالک سے تجارت، سرمایہ کاری میں مزید تعاون چاہتے ہیں: صدر 
  • چین ایشیا اور دنیا کے لئے ترقی کا انجن ہے، پاکستانی سفیر
  • وفاقی وزارتوں، محکموں سے تین سال کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب
  • وائٹ ہاوس میں مسلمانوں کی افطاری ، ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستانی سفیر کی موجودگی پر اظہار تشکر
  • وائٹ ہاؤس میں افطار پارٹی، پاکستانی سفیر کی شرکت پر ٹرمپ شکرگزار
  • وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی افطاری، پاکستانی سفیر کی خصوصی پذیرائی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام ،،پاکستانی سفیر رضوان احمد شیخ کی شرکت