کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا،3 افراد جاں بحق،21 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکی کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوادر میں بم دھماکا,1شخص جاں بحق، 2 افرادزخمی
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے گوادر میں بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرین ڈرائیو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔گوادر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمودالرحمان نے بم دھماکے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان نے بتایا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔