سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں عید کی تعطیلات 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تعطیلات سپریم کورٹ عیدالفطر نوٹیفکیشن جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تعطیلات سپریم کورٹ عیدالفطر نوٹیفکیشن جاری وی نیوز سپریم کورٹ
پڑھیں:
بلوچستان: عید الفطر کے موقع پر پولیس کی چھٹیوں پر پابندی
— فائل فوٹوبلوچستان پولیس میں عید الفطر کے موقع پر ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام فیلڈ آفیسرز کو عید کے دوران متعلقہ اسٹیشنز پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں پر پابندی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔