Nawaiwaqt:
2025-03-30@14:49:54 GMT
تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجابمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیڑ کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تھیڑفن وثقافت کا آئینہ دار ہے. تھیڑ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیڑ کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کررہی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا ،وزیراعلی مریم نواز کے نام سے منسوب کیاجائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا جسے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نام سے منسوب کیاجائے گا۔پی ایچ اے نے راوی کنارے نیااسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ ،پی ایچ اے کے بورڈآف ڈائریکٹر نے مریم نواز پارک بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے بورڈ نے پی ایچ اے کومحکمہ اوقاف اور روڈا سے جگہ کے حصول بارے ٹاسک دیدیا ہے ۔
شہر میں سالوں بعد کوئی نیا پارک بنایا جائے گا،اس سے قبل سابق دورحکومت میں شاہدرہ پارک بنانے کی بات کی جاتی رہی جونامکمل منصوبہ رہا۔پی ایچ اے راوی کنارے جگہ کاتعین ، محکمانہ طورپراراضی منتقلی اورفنڈز کا تعین بھی کرے گا۔تخمینہ لاگت طے ہونے پر فنڈنگ پنجاب حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔