Islam Times:
2025-03-30@14:03:02 GMT

پشاور سے جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلیے روانہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

پشاور سے جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلیے روانہ

اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس ٹرین کو وفاقی وزیر امیر مقام کی موجودگی میں پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 16 دن بعد یہ دوبارہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔ جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد کل سہ پہر پانچ بجے کوئٹہ پہنچے گی۔ جعفر ایکسپریس میں سفر کیلیے 280 مسافروں نے ریزرویشن حاصل کی ہے، پشاور سے 28 مسافر روانہ ہوئے۔ ٹرین پشاور سے پنجاب اور پھر سندھ کے بعد بلوچستان میں داخل ہوگی، جعفر ایکسپریس واحد ریل گاڑی ہے  جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے۔ 

ٹرین کی روانگی کے موقع پر وزیر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش تھی کہ جعفر ایکسپریس کی سروس کوئٹہ کے لیے بحال کی جائے اور اب یہ ٹرین پشاور سے روانہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام ہوں گے اور پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ وزیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جعفر ایکسپریس دوبارہ چل پڑی ہے اور یہ ملک کی ترقی کا نشان ہے۔ امیر مقام نے دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا کی عوام کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ جاری رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کے بعد

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد پشاور کے لیے روانہ

ویب ڈیسک : ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد جعفر ایکسپریس پشاور کےلیے روانہ ہوگئی۔ 

 ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپرس 11 مارچ کو کچھی میں دہشتگرد حملے کے بعد سے معطل تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز سبی سے جعفر ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

 کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کل سے بحال ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ پہنچ گئی، ڈی ایس ریلوے نے مسافروں کا استقبال کیا
  • پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی
  • جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ
  • کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • کوئٹہ سے 17 روز بعد جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ
  • کوئٹہ سے 17روز بعد جعفر ایکسپریس 400 مسافروں کو لیکر روانہ
  • جعفر ایکسپریس 400 سے زیادہ مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ
  • جعفر ایکسپریس 16روز بعد بحال‘بلوچستان سے ٹرینیں عید کے بعد چلیں گی‘وزیرریلوے  
  • جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد پشاور کے لیے روانہ