15 روز تک معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 15 روز تک معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت، اب یہ ٹرین کل جمعہ کو واپس پشاور جائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ ٹرین سروس 27 مارچ سے بحال ہو جائےگی۔
مسافروں کو رخصت کرنے کے موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سروس معطل تھی، حنیف عباسی نے چارج سنبھال کر جعفر ایکسپریس کی سروس کو پشاور سے بحال کردیا۔
انہوں نے کہاکہ اس سوچ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ پاکستان میں زندگی مفلوج ہو جائے، آج عوام کا جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کو شکست ہوگی۔
امیر مقام نے کہاکہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر امن کو بحال کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا کہ صرف اسلام آباد پر جا کر چڑھائی کریں۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کس کے لیے کام کر رہی ہے، کیا یہ لوگ صوبہ کی ترقی یا معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، بیرونی ایجنڈے کو ریلیف دینے کے لیے پی ٹی آئی اپنا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس کی روانگی ایک اچھا کام تھا لیکن صوبائی قیادت اچھے کام میں شریک نہیں ہوتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امیر مقام پشاور جعفر ایکسپریس کوئٹہ وفاقی وزیر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور جعفر ایکسپریس کوئٹہ وفاقی وزیر وی نیوز جعفر ایکسپریس وفاقی وزیر پشاور سے نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد پشاور کے لیے روانہ
ویب ڈیسک : ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ریلوے اسٹیشن سے 16 روز بعد جعفر ایکسپریس پشاور کےلیے روانہ ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپرس 11 مارچ کو کچھی میں دہشتگرد حملے کے بعد سے معطل تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز سبی سے جعفر ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔
کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس کل سے بحال ہوگی۔