افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی. صادق خان کے دورہ افغانستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے. انہوں نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو یکطرفہ اور متعصبانہ قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ایک جاری عمل ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ انتقال کر گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز سفارتکار سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کراچی میں انتقال کر گئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نجم الدین شیخ آج صبح85سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
نجم الدین شیخ نے اپنی زندگی کی 4دہائیاں پاکستان کی خدمت کیلئے وقف کیں،شاندار کیریئر میں جرمنی، کینیڈا، امریکا، ایران میں بطور سفیر تعینات رہے،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نجم الدین شیخ نے خارجہ پالیسی کو سٹرٹیجک دوراندیشی کیساتھ تشکیل دیا۔
آئی ایم ایف سے منظوری: حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی