2025-02-11@17:46:27 GMT
تلاش کی گنتی: 217

«بیت المقدس اور»:

(نئی خبر)
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانی رکن و سابق صدر حریم ادب اور معروف افسانہ نگار عقیلہ اظہر کے شوہر ڈاکٹر سیداظہر علی کے انتقال پر انچارج صفحہ خواتین جسارت سنڈےمیگزین غزالہ عزیز ، ادبی کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کی نگراں عشرت زاہد، نائبین فرح نعیم اور شہلا خضر نے ان کی رہائش گاہ جاکر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
    اسلام آباد: پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے صدر عثمان خان کی صدارت میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے پارلیمان سے عجلت میں پاس کروائے جانے والے متنازعہ پیکا ترمیمی بل 2025 پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور پی آر اے وفد نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ترمیمی بل میں شامل متنازعہ شقوں اور اس کے آزاد اظہار رائے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بریف کیا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور آزاد اظہار رائے پر کسی بھی قسم کی قدغن کے خلاف صحافیوں کی جدوجہد میں...
    پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے بعد اب باکسنگ کی دنیا میں بھی اپنی موجودگی کا زبردست انداز میں اعلان کر دیا۔ لاہور میں منعقد ہونے والے ایک عالمی باکسنگ مقابلے میں خوشحال خان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف بشر خان کو شکست دی۔  اس شاندار کامیابی پر خوشحال خان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں انہیں جیت کے بعد جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تاریخی لمحے پر خوشحال خان کے دوست اور ساتھی فنکار علی رضا اور سحر حیات بھی انہیں سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔ دونوں نے خوشحال کی فتح پر ان کے ساتھ خوشی منائی اور اس موقع کو یادگار...
    کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی اور خودکش حملہ آور سمیت پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کو ناکام بنادیا۔ حملے  کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی ، روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر جمشید بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لاہور سے ٹیلی فون پر جمشید بخاری کے داماد سے اظہار تعزیت کیا ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے بھی جمشید بخاری کے انتقال پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے جمشید بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کوبری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 12 مئی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیے ہے، عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر کو مقدمے سے بری کردیا ہے، وسیم اختر کے علاوہ  2 ملزمان عمیر صدیقی اور  اعجاز شاہ قادری کو بھی مقدمے سے بری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سانحہ 12 مئی کو 17 سال بیت گئے، 50 سے زیادہ شہریوں کے قاتل آج بھی آزاد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، ملزمان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گوشوارے جمع کرانے والے 34 اراکین کی رکنیت بحال کردی، قومی اسمبلی کے 2 پنجاب اسمبلی کے 13، سندھ اسمبلی کے 6، خیبرپختونخوا ااسمبلی کے 11 اور بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان بحال ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اثاثوں کے گوشواروں کی معاملے پر 34 اراکین کی رکنیت بحال کر دی۔ بحال ہونے والے ممبران میں قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 13 اراکین شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 6، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 11 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 2 ارکان بحال کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان 34 اراکین کی رکنیت اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے...
      چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد کو بھیج دی گئی ہے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان نے کی. سماعت کے دوران درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے زاہد آصف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 13...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سمیت 3 صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 8 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 8 معطل اراکین کی رکنیت گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پربحال کردی ہیں۔ Restoration Notification 27-01-2025 by Asadullah on Scribd پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہو کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونیوالی منیبہ اقبال سمیت بلوچستان اسمبلی رکن عبیداللہ اور صفیہ کی اسمبلی رکنیت بحال کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسی طرح پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین خالد محمود رانجھا، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ظاہر خان کی رکنیت...
    پنجاب حکومت زرعی شعبے میں مختلف اصلاحات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے، جس میں ایک جدید زراعت کا فروغ بھی شامل ہے، چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ہان وے  سے ملاقات میں پنجاب کے اندر ای ایگریکلچر کے لیے اسیمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق ہوا ہے۔  اس پیش رفت کے تناظر میں  اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم تشکیل دے گی، 17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کو پنجاب حکومت کی انقلابی پیشکش کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچرآلات...
    ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد کو بھیج دی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان  نے کی، جس میں درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک زاہد آصف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ...
    کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ایوان علم و ادب کی جانب سے نامور ادیب پروفیسر عبدالخالق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔پروفیسر عبدالخالق کے علمی و ادبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: مقررین۔ ایوان علم و ادب کی جانب سے نامور علمی و ادبی شخصیت مرحوم پروفیسر عبدالخالق سہریانی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا؛جس میں علمی و ادبی شخصیات سمیت سیاسی و سماجی رہنمائوں اور وکلا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامور سماجی رہنما اور پروفیسر عبدالخالق مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر امان اللہ بلوچ نے کہا کہ ہمارے مرحوم والد پورے سماج کیلیے ایک روشن چراغ تھے جس نے ہمیں ہمیشہ خدمت انسانیت کا درس دیا اور اس معاشرے میں...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے ہمارے آقا و مولا محسنِ اعظمِ انسانیت بن کر تشریف لائے اور قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے تعلیماتِ نبوی بہترین تعلیم و تربیت کا سامان مہیا کرتی ہیں جن سے مزین ہو کر ہم اپنی دنیوی و اخروی زندگی سنوار سکتے ہیں اور اپنی تخلیق کے مقصد کو سمجھ سکتے ہیں، یہی نورانی تعلیماتِ نبوی مخلوقِ خدا تک پہنچانا، یاد کروانا اوران کا تزکیہ اور تربیت کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے۔ دنیا کو آخرت کی کھیتی سمجھتے ہوئے ہم اپنی ہمیشہ کی زندگی کے لئے بہت کچھ اچھا سرمایہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر , گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پرغیر قانونی قبضے کے باوجود بھارت کا خود کو جمہوریہ کہنا شرمناک ہے ۔بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک طرف آج بھارت یوم جمہوریہ منارہا ہے اوردوسری طرف اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔یہ امر باعثِ افسوس ہے کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور انہیں جبر، تشدد اور بربریت...
    سکھر (نمائندہ جسارت) حساس ادارے سمیت کسٹم اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ٹرالر پر چھاپا مار کر سگریٹ، چھالیہ اور غیر قانونی مشروبات سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز ان اشیاء کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دوسری جانب کارروائی کے حوالے سے ٹیم کے اراکین نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیاں معاشی جرائم روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں، یہ سب کچھ عوامی مفاد کے...
    ترنمول کے رکن کلیان بنرجی اور کانگریس کے رکن نصیر حسین میٹنگ سے باہر آگئے اور نامہ نگاروں کو بتایا کہ کمیٹی کی کارروائی ایک مذاق بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے تمام اپوزیشن اراکین کو آج ایک دن کے لئے معطل کر دیا گیا۔ معطل ارکان میں اسد الدین اویسی، کلیان بنرجی، محمد جاوید، اے راجہ، نصیر حسین، محب اللہ، محمد عبداللہ، اروند ساونت، ندیم الحق اور عمران مسعود شامل ہیں۔ بی جے پی کے رکن نشی کانت دوبے نے اپوزیشن ارکان کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے کمیٹی نے منظور کیا، بی جے پی کے رکن اپراجیتا سارنگی نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن ارکان کا طرز...
    انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے علماء نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے لیکن اس طرح اہل البیت علیم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہو تو عاشقان اہل البیت خود راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں علماء بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود (امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس طرح کی گستاخانہ تقاریر کو...
    اس موقع پر عبدالقادر نے کہا کہ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے قربانیوں کی ایک لازول تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک وفد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے دفتر کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین عبدالقادر کی قیادت میں وفد نے حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری...
    تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے جنگ اور جیو گروپ کے بانی میرخلیل الرحمٰن کو ہم سے بچھڑے 33 برس بیت گئے۔میرخلیل الرحمٰن نے سچائی و سادگی کے ساتھ درست اور متوازن نقطہ نظر پیش کرنے کا اُردو صحافت کو ایک نیا اسلوب عطا کیا۔میر خلیل الرحمٰن نے پاکستان میں آزاد صحافت اور کثیر الا شاعت روزنامہ ’’جنگ‘‘ کی بنیاد رکھی۔ ان کا لگایا ہوا پودا آج ایک تنا آور درخت بن چکا ہے۔پاکستان ہی کیا دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی اردو زبان پڑھنے، لکھنے اور بولنے والے ہیں وہ روزنامہ ’’جنگ ‘‘اور اس کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی خدمات کے معترف ہیں۔ میر خلیل الرحمٰن 1927 میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ قیام...
    مغربی کنارے کے شہر جنین اور کیمپ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں عمانی وزارت خارجہ نےکہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی سرزمین کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کو ختم کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کی وزارت خارجہ نے کرانہ باختری میں جنین کے شہر اور کیمپ پر صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، عمان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کے جنین شہر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہو گئے اور بنیادی ڈھانچوں اور اثاثوں کی منظم تخریب ہوئی۔ عمان...
    کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں غداری اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر 38 غیر ملکیوں کی شہریت کو منسوخ کردیاگیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شہریت اور امیگریشن ادارے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 38افراد میں سے 11 پر حزب اللہ کی مالی معاونت کرنے، 5 پر کویتی الجزیرہ بلیک آرگنائزیشن سے جبکہ 22 افراد پر العبدلی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس پر ان کی کویتی شہریت منسوخ کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع شیخ طلال الخالد کو عدالت نے کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور ایک کروڑ دینار جرمانے کی سزا...
    بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 16 سال سے قید 178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ان فوجی اہلکاروں کو 2009 کی پُرتشدد فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ناکام فوجی بغاوت پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم شفاف ٹرائل اور قانونی تقاضے مکمل نہ کرنے پر شدید تنقید ہوئی تھی۔  بعد ازاں ان میں سے زیادہ تر کو قتل کے الزام سے بری کردیا گیا تھا لیکن رہائی پھر بھی نصیب نہ ہوئی تھی۔ ایک دہائی سے عرصہ بیت جانے کے باوجود یہ فوجی اہلکار انصاف کے منتظر تھے جنھیں آج...
    دی ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم وستم کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کریم خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سپریم لیڈر ہیبتاللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کو ’صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جاسکتا ہے اور اس کی معقول وجوہات موجود ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کو ’طالبان کی جانب سے ناقابل قبول مظالم‘ کا سامنا ہے۔عالمی فوجداری عدالت کے جج...
    سجاول (نمائندہ جسارت) 22 رجب المرجب 23 جنوری کو کاتب وحی 64 لاکھ مربعہ میل پر اسلامی سلطنت قائم کرنے والے عظیم سپاہ سالار حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ کی یوم وفات کی نسبت سے ان کی دینی خدمات اور بے مثال فتوحات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے ملک کی طرح سجاول میں بھی سیرت کمیٹی، سنی رابطہ کونسل اور جماعت اہلسنّت کی جانب سے بعد نمازِ ظہر جامع مسجد خالد بن ولید سے مدح صحابہ ؓ جلوس عرفان علی ہاشمی اور حافظ محمد سلیمان راجا کی قیادت میں نکالا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں اور جمعیت اہلحدیث ضلع کے رہنمائوں حفیظ الرحمان میمن رحمانی، حاجی سکندر جھتیال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جلوس...
    غزہ:جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد غزہ واپس آنے والے اپنے تباہ شدہ مکانات میں کارآمد اشیاء تلاش کررہے ہیں غزہ/کویت سٹی/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز+نمائندہ جسارت) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ غزہ میں ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے وہ 5 کروڑ ٹن ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال کاعرصہ لگ سکتا ہے اور 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔دوسری جانب جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی ٹینک کے حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق واقعہ...
    اسلام آباد — افغانستان میں طالبان عہدے داروں نے جمعرات کو کہا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث دو خواتین سمیت 12 افراد کو سرِعام کوڑے مارے گئے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق ان افراد کو زنا، بدفعلی، شادی کے لیےگھر سے بھاگنے اور "ناجائز تعلقات” رکھنے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا تھا۔ طالبان حکومت کی سپریم کورٹ نے سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خوست اور پروان صوبوں میں عدلیہ، انتظامی عملے اور عام شہریوں کی موجودگی میں سزا پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان میں سے ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ 39 کوڑے مارنے اور آٹھ ماہ سے تین سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔ سپریم کورٹ نے بتایا کہ سزائیں صوبائی...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انسانیت کو محض جوہری ہتھیاروں سے ہی خطرہ لاحق نہیں بلکہ موسمیاتی بحران اور مصنوعی ذہانت کا بے قابو پھیلاؤ بھی اس کے لیے بیحد خطرناک ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا سیاست اور سائبر حملوں میں استعمال، بل گیٹس نے خبردار کردیا سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے وجود کو موسمیاتی تبدیلی اور بے ضابطہ مصنوعی ذہانت سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار کثیرفریقی تعاون کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ حقیقت واضح ہے کہ جنگوں سے لے کر عدم مساوات اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے، مذاکرات کے نام پر ان کے ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بے نقاب کیا. اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا، عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈالنے میں اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا، نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کےخلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہا.(جاری ہے) شیخ وقاص نے خواجہ آصف کے بارے میں کہا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )عمر کوٹ قلعہ کا مناسب تحفظ اور فروغ اس کے آثار قدیمہ کی سیاحت کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت ضروری ہے سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید فیاض علی شاہ نے کہاکہ صحرا تھر سے گھرا، اور منفرد مغلیہ اور مقامی طرز تعمیر کے ساتھ گھل مل گیا، یہ قلعہ بہت زیادہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے صدیوں کے گزرنے کے باوجود، مضبوط گڑھوں، اونچی دیواروں اور مرکزی ڈھانچے کے ساتھ قلعہ کا فن تعمیر بڑی حد تک برقرار ہے ایک قدیم مسجد بھی موجود ہے جسے اب بھی مقامی لوگ استعمال کرتے ہیں. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قلعہ دیکھنے والے ماحولیاتی...
    اللہ کی سب سے ممتاز مخلوق ہونے کے ناتے، انسان کو زمین پر نائب کے طور پر بھیجا گیا۔ اسے وہ عقل و شعور عطا کیا گیا جو اسے دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے، اور اسے یہ صلاحیت دی گئی کہ وہ زمین پر امن، انصاف اور توازن قائم رکھے اور قدرت کی عطا کردہ نعمتوں کی حفاظت کرے۔ لیکن افسوس، انسان نے اپنی خودغرضی، لالچ اور غیر ذمے دارانہ رویوں کے باعث نہ صرف اپنی ذمے داریوں سے غفلت برتی بلکہ زمین کے قدرتی توازن کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ زمین کی تباہی کا آغاز قدرتی وسائل کے بے دریغ استعمال سے ہوا۔ جنگلات کی کٹائی، آلودگی کا بڑھنا اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے زمین...
    سید منظور احمد شاہ، عزیر غزالی، مشتاق اسلام اورراجہ نزاکت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنماﺅں سید منظور احمد شاہ، عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام اور جماعت اسلامی کے رہنما راجہ نزاکت نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جموں...
    ’’جنگ بندی‘‘ کا مطلب اگر یہ ہے کہ ہم بیت المقدس سے دستبردار ہوگئے۔ ارضِ فلسطین کو یہودیوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا اور لاکھوں فلسطینیوں کی شہادت کا بدلہ لینے سے بھی منحرف ہوگئے تو پھر اِس طرح کی جنگ بندی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ تاہم جنگ بندی کا مطلب اگر یہ ہے کہ اپنے ہدف اور مقاصد کے حصول تک جنگ اور جہاد جاری رہے گا، جنگ بندی کا اختتام نہیں بلکہ ایک طویل اور صبر آزما جنگ لڑنے کی منصوبہ بندی ہے، جہادیوں کی صفوں کو ازسرنو درست کرنا ہے تو پھر ایسی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ کوئی بھی عزت دار اور غیرت مند مسلمان...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین میں زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباکے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا و طالبات کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کے لئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیرِ اعظم نے پورٹل کے ذریعے درخواستوں کی اسکروٹنی کے...
    ڈی آئی خان: پاکستان میں نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان قومی انسداد پولیوپروگرام کا کہنا ہے قومی انسداد پولیو پروگرام کے حکام نے ڈی آئی خان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا جنوبی خیبرپختونخوا سمیت ہائی رسک اضلاع میں پولیو کا خطرہ بڑھ رہا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حل تلاش کر رہے ہیں۔ ڈی آئی خان سمیت تمام پولیو سے متاثرہ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔
    ادھر عباس ملیشیا نے عجہ گاؤں میں میڈیکل کمپلیکس پر بھی دھاوا بولا اور اس کی تلاشی لی، جنین شہر یا اس کے کیمپ سے آنے والے زخمیوں کی تلاش کی۔ دریں اثنا اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مغربی کنارے کے عوام اور اس کے انقلابی نوجوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض فوج کو الجھانے اور جنین اور اس کے شہر میں وسیع صیہونی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہر طرح سے دشمن فوج پر حملے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے مسلسل دوسرے روز بھی غرب اردن کے شمالی شہر جنین اور پناہ کیمپ پر اپنی وسیع جارحیت جاری رکھی اور علاقے میں مزید فوجی کمک بھیجی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج صبح جنین میں...
    دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی ناقابل شکست دوڑ کو بریک لگادیئے اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس جیت میں شاندار بالنگ کا بڑا کردار تھا جس میں دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اور وائپرز کو 139 رنز تک محدود کردیا۔سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل اور دبئی کیپیٹلز کے معاون کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حالیہ کارکردگی میں معمولی کمی آئی تھی اور مسلسل 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا تاہم آج ہمارے بالرزنے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ۔ جب سے ہم نے بولنگ شروع کی اس وقت سے پچ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین میں زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباکے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا و طالبات کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کے لئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیرِ اعظم نے پورٹل کے ذریعے درخواستوں کی...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزیر اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ وزیراعظم نے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم پی اے مولانا عبدالوحید قریشی کے گھر جا کر ان کے صاحبزادوں عارف قریشی،منصور قریشی،عمر فاروق قریشی،حسین قریشی سے تعزیت کی ۔اس موقع پر ان کے ساتھ جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش،مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں،ضلعی صدر حافظ غلام سرورامینی،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد رضوان شیخ اور عبید رضا بھی تھے۔ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ مولانا عبدالوحید قریشی حیدرآباد کے سینئر سیاست دان اورملنسار شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حیدرآباد کے شہریوں کی بلا امتیار خدمت کو اپنا شعار بنایا...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جمہوریت اور اسٹبلشمنٹ سے پہلے عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد میں جو چیز ہلی ہوئی ہے وہ عدالتی نظام ہے۔ آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تووہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں  ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھٹو کو عدلیہ نے پھانسی دی، 45 سال بعد انہوں نے فیصلہ دیا کہ یہ قتل تھا۔ یہ بھی پڑھیے:عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...
    اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے نومنتخب عہدیداروں صدر امجد اسلام ، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جنرل سیکرٹری عاشق ساند ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکرٹری رانا جمیل، خازن آفتاب رند ، انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی ، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ، عرفان آرائیں ، امتیاز کھاوڑ ،آصف شیخ ،مجیب الرحمن شیخ ، اصغر خانوٹی ،یامین قریشی ،ذوالفقار جسکانی ،عمران راجپوت ،ندیم خاور ،مبین مگسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں نے حیدرآباد میں تعمیروترقی اور شہر کی فلاح وبہبود کے لیے...
    عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور اخبار رای الیوم کے چیف ایڈیٹر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور شجاعت نہ ہوتی تو نیتن یاہو کبھی بھی جنگ بندی معاہدہ قبول نہ کرتا اور اسرائیلی فوج کے بھاری جانی نقصان نے جنگ بندی ممکن بنائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عرب تجزیہ کار اور اخبار رای الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے خطے کے تازہ ترین حالات کے بارے میں اپنے کالم میں لکھا: "القسام بٹالینز (حماس کا ملٹری ونگ) کے مجاہدین نے نہ صرف جنگ میں فتح حاصل کی بلکہ صیہونیوں پر بھی کاری ضربیں لگا کر ان کے حوصلے پست کر دیے اور جنگ بندی معاہدے کے بعد سینکڑوں مجاہدین...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء مشائخ نے کہا کہ فلسطینی مقاومتی و حمایتی قوتوں کا اتحاد اسی طرح مضبوط و برقرار رہا تو عنقریب وہ دن ضرور آجائے گا جب بیت المقدس پر آزادی کا جھنڈا لہرائے گا اور دنیا بھر کے مسلمان بیت المقدس میں نماز شکر ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی عیادت و دعائے صحت کے بعد امن معاہدہ فلسطین کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی امن معاہدہ طوفانِ اقصیٰ و شہدائے مقاومت فلسطین کی فتح مبین ہے۔ ...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ، صحت عامہ کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی صحت کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے...
    الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مزید 18اراکین کی رکنیت بحال کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18اراکین کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے- وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز...
    پریس کانفرنس میں سید حسن مرتضی کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کا ماحول بہت تنگ کر دیا گیا ہے، طلبا کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جمعیت کے کارکنوں نے نعرہ بھٹو اور نعرہ بلاول لگانے پر تشدد کیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ طلبا کو مجبور کیا کہ وہ قیادت کیخلاف نعرے لگائیں۔  اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے طلبہ پر اسلامی جمیعت طلبہ کے مبینہ تشدد کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں حسن مرتضی اور فیصل میر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا نعرہ لگانے پر جمعیت کے کارکنوں نے پی ایس ایف کے کارکنوں پر تشدد کیا۔ رہنماوں نے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میںسانحہ چکرا گوٹھ کیس ‘ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر،سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ،رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا،ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم رئیس مما نے 2011 ء میں کورنگی میں اپنی دہشت اور...
    کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی دائود چورنگی کے کونسلر عبدالقدوس اور رکن جماعت اسلامی قاری جمال الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے ۔
    الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 14، سندھ اسمبلی کے 3 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ،الیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان اراکین کی رکنیت معطل کی تھی۔ یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل، میاں اظہر، محبوب سلطان، علی قاسم گیلانی، طاہر اقبال، فرخ الطاف کی رکنیت معطل کی تھی۔ پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر شامل ہیں ، اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی...
    قومی اسمبلی کے 6 اور  صوبائی اسمبلیوں کے 21 اراکین کی رکنیت بحال کر دی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی۔ پنجاب اسمبلی کے 14، سندھ کے 3 اور خیبر پختونخوا کے چار اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کے 6 اراکین میں سعد وسیم، محمد رضا حیات، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔ جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن سردار محمد بخش مہر، شیراز شوکت راجپر اور حنا دستگیرکی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
    ویب ڈیسک: عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے دائر کردہ  درخواست پر سماعت  ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے، ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے،اخبارات فراہم کیے جائیں اور ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا   انہوں نے استدلال کیا...
    عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے، ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے،اخبارات فراہم کیے جائیں اور ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے استدلال کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ذاتی معالج سے متعلق کچھ نہیں لکھا، 10 جنوری...
    پیرس (صباح نیوز) سوئیٹزر لینڈ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد طالب علم عمر ظفر نے بچوں کی فرنچ ریجنل ا سکوائش چمپین شپ جیت لی ہے۔عمر ظفر نے 11 اور 13 سال تک کے عمر کے بچوں کی اسکواش کے تمام میچوں میں لگا تار کامیابی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ا سکوائش مقابلے فرانس کے ایک تاریخی اور سیاحتی شہر اینسی میں ہوئے۔ عمر ظفر کے والد شعیب بن ظفر فنانس اور انویسمنٹ کے عالمی ایکسپرٹ کے طور پر جنیوا سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں ۔
    چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، ان شاءاللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ...
    غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔ معاہدے پر عملدرآمد مقامی وقت کے مقابق صبح آٹھ بجے ہوگا جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ معاہدے کے تحت دونوں طراف سے قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے مطابق اسرائیل 95 فلسطینی قیدیوں کو اور حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں 700 میٹر پیچھے ہٹ جائے گی۔ معاہدے کے تحت اسرائیل یرغمالیوں کے بدلے دو ہزار فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے۔ اسرائیل کی وزارت...
    اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا تھا کہ ’’مسائل کا حل مفاہمت اور تعاون میں ہے، نہ کہ تصادم میں‘‘۔ یہ قول پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ اگرچہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان1971ء کی جنگ کے بعد تعلقات میں کشیدگی کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ تاہم موجودہ بدلتی صورتحال یہ ہے کہ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوجانے کے بعد پھر سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی تیز رفتار کوششیں جاری ہیں۔ بنگلا دیش کی جغرافیائی حیثیت، جو اسے خلیج بنگال کے قریب ہونے کے باعث ایک اہم اسٹرٹیجک اہمیت فراہم کرتی ہے، وہیں جنوبی ایشیا میں پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع بھی نہایت...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو نے کی وجہ سے لوگ راتیں جاگ گزارنے پر مجبور ہیں اور اب تو دن مین بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، حکومت کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی،سندھ میں اغوا برائے تاوان ایک صنعت بن گئی ہے ، صحافی سمیت کئی لوگ ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، جن کو ڈاکو تشدد کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے وڈیو وائرل کر رہیں ہے مگر کرپٹ اور نااہل حکومت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔...
    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کراچی (اسٹاف رپوٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ روہڑی کی تاریخی لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے لینس ڈاؤن پل کی تاریخی اہمیت اور اس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے لینس ڈاؤن میوزیم کا بھی دورہ کیا علاقے کی ثقافتی ورثے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کیس تو نواز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف ہونا چاہییے، سوال ہونا چاہیے 9 ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ کیس میں جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں، قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے۔ عوام اور کارکنان کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور...
    بہترین خارجہ پالیسی، توانائی کے متبادل ذرائع، معاشی استحکام اور جغرافیائی و نظریاتی حدود کا تحفظ کسی بھی ملک کی ترقی کےلیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان مقاصد کے حصول کےلیے قومی حکمتِ عملی کے بہت سے رہنما اصول ترتیب دیے جاتے ہیں جن کی روشنی میں مستقبل کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جن کا دائرہ کار نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح تک پھیلا ہوا ہو اس کی ایک واضح مثال ہے۔ بحرِہند دنیا کےایک اہم ترین جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی دلچسپی کے حامل مرکزی خطے کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ ان دنوں یہ خطہ عالمی جغرافیائی سیاست کی زد میں ہے۔ خطے میں سلامتی کی فضا عالمی...
    سید زبیر راشد : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا دورہ سکھر مکمل،اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی ایک روزہ سکھر کا دورہ مکمل کرلیا،قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کراچی واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نےدورے کے دوران تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، اماراتی قونصل جنرل کراچی نے بیراج میوزیم لائیبریری اور لینس میوزیم اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب منصوبہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز  اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات برسوں پر محیط ہیں،بخیت...
    مہاجرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو کشمیریوں سے ان کی خصوصی حیثیت اور ریاستی شناخت چھین کر مقبوضہ علاقے کو دولخت کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے بارے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دعوے  حقیقت کے برعکس اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ان خیالات کا اظہار اسلام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر میں ملک محمد اسلم کی قیادت میں میرپور ڈویژن سے آئے کشمیری مہاجرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں...
    پشاور (بیورو رپورٹ ، نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ  پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر...
    اسلام سے قبل عیسوی سال ومہینوں کی تر تیب سے تاریخ لکھی جاتی تھی اور اہل اسلام میں تاریخ لکھنے کا رواج نہ تھا۔ دور فاروقی میں اہل حل وعقد نے اس کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ یہاں تک کہ 17ھ میں سیدنا موسیٰ اشعریؓ نے سیدنا عمرؓ کو خط لکھا کہ امارت اسلامیہ کی طرف سے مختلف ممالک کے بادشاہوں کو خطوط روانہ کیے جاتے ہیں مگر ان میں تاریخ نہیں لکھی ہوتی، اگر تاریخ لکھنے کا اہتمام ہو جائے تو اس میں بے شمار فوائد ہیں مثلاً پتا چل جائے گا کہ کون سے دن آپ کی طرف سے یہ حکم جاری ہوا۔ کب یہ حکم متعلقہ حکام تک پہنچا۔ کب اور کس تاریخ کو اس پر عمل...
    کراچی( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے مرحوم ایس ایم منیر کی بیوہ، یو بی جی اور کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان اور ایس ایم عمران کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کاٹی کے صدر جنید نقی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدراعجاز احمد شیخ، نائب صدر سید طارق حسین، کاٹی کے سابق چیئرمین وصدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران نے سرپرست اعلی ایس تنویر سے انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔ صدر کاٹی جنید نقی نے کہا کہ ان کی دنیا سے رخصتی ان کی اولاد اور لواحقین کے لئے ناقابل تلافی...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام اور کونسلر عبدالحمید شیخ نے کہا ہے کہ کل سے عوام کی حقوق کی تحریک کا آغاز ہو رہا ہے، جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کا گلا گھونٹ دیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی ٹنڈوجام کے دفاتر میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی کے خلاف دھرنا ختم نہیں موخر کیا تھا لیکن حکمرانوں نے اس کا غلط مطلب سمجھااور اپنی عیاشیاں ختم کرنے بجائے مسلسل عوام پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں۔ انہیں غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے تکلیف ہے لیکن اپنی تنخواہوں میں ہزار فیصد اضافہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف یاد نہیں...
    غزہ/ واشنگٹن/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو جمعرات کے روز اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عاید کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے باتکرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں...
    غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو آج اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے آج ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔ اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں اختلافات کھل کر...
    صادق سنجرانی(فائل فوٹو)۔ سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر امریکی شہریت حاصل کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔ صادق سنجرانی نے دہری شہریت کا الزام لگانے والے یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات روز میں جھوٹی خبر کی تردید اور معافی مانگی جائے۔ تردیدی خبر اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔نوٹس کے مطابق صادق سنجرانی علاج کیلئے امریکا گئے، دہری شہریت کے الزام سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔ 
    یروشیلم(نیوزڈیسک)غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں اموات اور تباہی اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی طور پر متاثر کر رہی ہے، حال ہی میں درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا ہ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تقریباً 200 فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ اگر حکومت جنگ بندی کو یقینی نہیں بناتی تو وہ لڑائی بندکردیں گے۔اسرائیلی فوجیوں نے 15 ماہ سے جاری غزہ جنگ کے دوران مختلف کارروائیوں کو غیر اخلاقی قرار دیدیا جبکہ کچھ نے بےگناہ فلسطینیوں کی اموات اور گھروں کی تباہی کی گواہی دی ۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نےالزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ لڑنے سے انکار کرنے پر فوجی جیل جاسکتے ہیں۔...
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشتگرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی...
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و باروی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و باروی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے...
    لکھنؤ:بھارت کی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن بیت الخلا جانے کا بہانہ بنا کر زیورات اور نقدی سمیت غائب ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا، جہاں 40 سالہ کسان کملیش کمار اپنی دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے تھے۔ کملیش کے مطابق دلہن اپنی ماں کے ساتھ شادی میں شریک ہوئی تھی اور وہ پہلے ہی اسے ساڑھیاں زیورات، اور دیگر تحائف دے چکا تھا۔ شادی کی رسموں کے دوران دلہن نے بیت الخلا جانے کا عذر پیش کیا اور اس کے بعد وہ واپس نہ لوٹی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دلہن کی ماں بھی موقع سے فرار ہوگئی۔ واقعے کے...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کردار امیرالمومنینؑ کے مطابق اپنے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کرکے، نظام کی خرابیوں کو درست کرکے اور اپنے آپ کو منظم و متحد کرکے ہم ظلم، ناانصافی، تجاوز، قانون پر عمل نہ کرنے اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولادتِ باسعادت شیرِ خداؑ، فاتحِ خیبر، مولائے کائنات امیرالمؤمنین، خلیفتہ المسلمین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمانان جہان اور عالم بشریت کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علیؑ کا عدل و انصاف پوری انسانیت اور بشریت کی...
    بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں، ایک دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران باتھ روم جانے کے بہانے زیورات اور نقدی چرا کر بھاگ گئی۔ یہ ڈرامہ اترپردیش میں بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کملیش کمار اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد اپنی دوسری شادی کررہے تھے۔ سیتا پور کے گووند پور گاؤں کے کسان کملیش نے واقعے کے بعد میڈیا سے رابطہ کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ دلہن اپنی ماں کے ساتھ مندر آئی تھی اور اسی طرح کملیش بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا۔ کملیش...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )سیاحتی مقام کے طور پر ہنزہ کی عالمی پہچان اس کی ماحولیاتی سیاحت کے امکانات کو کھولنے اور مقامی لوگوں کے لیے پائیدار ذریعہ معاش کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے ناکافی مارکیٹنگ، مناسب انفراسٹرکچر کی کمی اور موسمی رسائی کے مسائل ہنزہ کے ایڈونچر اور ماحولیاتی سیاحت کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں رکاوٹ ہیں جب شدید برف باری ہوتی ہے تو سڑکوں کی بندش اور ناقص مواصلات کی وجہ سے سیاح علاقے کا دورہ نہیں کر سکتے.(جاری ہے) گلگت بلتستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے بلتستان چیپٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر راحت کریم بیگ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ...
    غزہ /تل ابیب /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں رات گئے مثبت پیش رفت ہوئی جس کے بعد قطر نے معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کے حوالے کردیا۔ دوحا میں جاری مذاکرات میں قطر کے وزیراعظم،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور شن بیٹ کے سربراہان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سمیت موجودہ امریکی حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا...
    ملتان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ علما کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انبیا کرام نے سب سے زیادہ تکالیف برداشت کیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعصب تنگ نظری کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر ان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے بھائی سینئر صحافی خرم شہزاد سمیت دیگر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد ایک محنتی اور قابل صحافی تھے جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور حکومت ان کے بچوں کو تنہا...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں، بس ٹرسٹی ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا...
    پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور شرقیہ روڈ پر ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے بعد اس کا کنٹینر کار پر آگرا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا...
    سٹی42:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔  تفصیلات کےمطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ٹینل کا افتتاح کریں گے۔ ایل ڈی اےکاگریوئنس کمیٹی کوتوسیع اوراختیارات میں مزیداضافےکافیصلہ پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، فورسز اہلکاروں کی گشت...
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان، سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر،کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر اور سینئر صحافی خالد مخدومی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی درخواست کی۔ این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال خالد مخدومی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور ان کے اہل خانہ ودیگر قریبی عزیز واقارب اور ان کے صحافی دوستوں وساتھیوں سے بھی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
    کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...