جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مولانا نے دو بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔70سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، مشیر اور جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے۔ مرحوم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیدار بھی رہے۔ مولانا محمد خان لغاری مرکزی سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا محمد خان لغاری کو مدینہ مسجد جنگلات کالونی لاہور میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مولانا محمد خان لغاری کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ مولانا نے دو بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ 70سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، مشیر اور جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے۔ مرحوم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیدار بھی رہے۔
مولانا محمد خان لغاری مرکزی سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔ مرحوم نے اپنی مذہبی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز انجمن طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم سے کیا۔ تحریک ختم نبوت میں متعدد بار گرفتار ہوئے۔ مرحوم زندگی بھر جمعیت علماء پاکستان کیساتھ رہے۔ مولانا محمد خان لغاری کا جسد خاکی ان کے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان لے جایا جائیگا۔ مرحوم کے بیٹے سعودی عرب اور لندن میں مقیم ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا محمد خان لغاری بھی رہے
پڑھیں:
مولانا حافظ حسین احمد کا جنازہ، ہزاروں افراد ن کی شرکت، اشکبار معتقدین نے مل کر لحد میں اتار دیا
سٹی42: اسلافِ جمعیت علمائے ہند سے براہ راست مستفیض ہونے والے ، سیاست میں دینداری اور وضعداری کی آخری نشانی، جمعیت علماء اسلام کے سینئیر رہنما سابق ایم این اے و سینیٹر مولانا حافظ حسین کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ہوئی۔
مدرسہ العلوم بروری روڈ میں نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شامل ہوئے۔
حافظ حسین احمد کل بدھ کی شب اتقان کر گئے تھے۔ آج ان کی نمازِ جنازہ میں علما، قبائلی عمائدین، ارکانِ اسمبلی، جمعیت کے ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں، رہنماؤں، مدرسوں کے دور دور سے آئے ہوئے طلبا اور مقامی شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان میں کردی گئی۔
حافظ حسین احمد کے جنازہ کے موقع پر دہشتگردوں کی کسی شرارت کے حقیقی خدشہ کے پیش نظر کوئٹہ بھر مین اور کوئٹہ آنے والے تمام راستوں پر خاص حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ آج جمعرات کے روز کوئٹہ میںموبائل فون کے تمام نیٹ مکمل طور پر بند کردیئے گئے۔
Waseem Azmet